جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان اور پی او کے میں موجود دہشت گردوں کے کیمپوں پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان ہندوستان نے ایک بار پھر ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستان کی مشکلیں بڑھنے والی ہیں۔
Published: undefined
دراصل ہندوستان نے پاکستانی طیاروں کے لیے اپنے ایئر اسپیس میں داخل ہونے پر لگائی گئی پابندی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی مرلی دھر موہول نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے فضائی علاقے پر پابندی کو لے کر تازہ جانکاری دی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طیاروں کے لیے ہندوستانی فضائی علاقے میں داخلہ پر پابندی لگانے والے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کو باضابطہ طور پر 23 اگست 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ توسیع موجودہ سیکوریٹی پروٹوکال کے مطابق ہے۔
Published: undefined
اس درمیان 25-23 جولائی کو ہند-پاک سرحد پر راجستھان میں ہندوستانی فضائیہ کی بڑے پیمانے پر ہونے والی مشق کے لیے بھی نوٹم جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان ایئر پورٹ اتھاریٹی (پی اے اے) نے بھی ہندوستانی ایئر لائنس کے کسی بھی شہری یا فوجی طیارہ کو پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہونے پر لگی روک کو 24 اگست 2025 کی صبح 5.19 بجے تک بڑھا دیا تھا۔
Published: undefined
ہندوستانی پابندی کے بعد پاکستانی طیاروں کو لمبے متبادل روٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجہ میں آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ اور پرواز کے وقت میں دیر ہوتی ہے۔ یہ قدم خاص طور سے پاکستان کی بین الاقوامی فلائٹس کو متاثر کرتا ہے کیونکہ انہیں ہندوستان کے ایئر اسپیس سے بچنے کے لیے لمبے اور مہنگے راستوں سے سفر کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined