قومی خبریں

سلمان خان کے بیان سے بلوچی گد گد، ناراض پاکستان نے بالی ووڈ اسٹار کو قرار دے دیا دہشت گرد

میر یار بلوچ نے کہا کہ سلمان خان کی جانب سے بلوچستان کا نام لینے سے 6 کروڑ بلوچ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان نے وہ کام کردیا ہے جسے کرنے میں بڑے ممالک ہچکچاتے ہیں۔

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی 

 معروف فلمی اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے عرب دنیا میں ہندی فلموں کی مقبولیت اور سعودی عرب میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کے کام کرنے کا ذکر کیا۔ اس دوران سلمان خان نے ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے ساتھ بلوچستان کا بھی نام لیا۔ یعنی انہوں نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ شمار کیا۔ اس پر پاکستانی چراغ پا ہو اٹھے۔ پاکستانیوں نے اپنے ملک کے ایک صوبے کا الگ سے نام لینے پر سلمان خان پر غصہ نکالا۔ وہیں دوسری جانب بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما سلمان خان سے خوش ہیں اور ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے مبینہ طور پر بلوچستان کو پاکستان سے الگ ملک قرار دیئے جانے پر پڑوسی ملک نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں پاکستان کی شہباز حکومت نے سلمان خان کو دہشت گرد تک قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی وزارت داخلہ نے سلمان خان کو فورتھ شیڈول میں درج کیا ہے، یعنی انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ فہرست انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتی ہے اور اس میں شامل افراد کو پاکستان میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم اس معاملے پر سلمان خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سعودی عرب میں جوائے فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’یہ بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، پاکستان کے لوگ ہیں، سبھی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں‘۔ اس بیان میں انہوں نے بلوچستان کا نام پاکستان سے الگ لیا۔

Published: undefined

سلمان کے اس بیان سے پاکستان میں غصے کی لہر دوڑ گئی جب کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما خوش ہیں اور سلمان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان خان نے جان بوجھ کر بلوچستان کا نام پاکستان سے الگ لیایا نا دانستہ طور پر ایسا کہا۔ اس دوران بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے علیحدگی پسند رہنما میر یار بلوچ نے کہا کہ ہندوستانی فلم اسٹار سلمان خان کی جانب سے سعودی عرب میں بلوچستان کا نام لینے سے 6 کروڑ بلوچ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان نے وہ کام کردیا ہے جسے کرنے میں بڑے ممالک ہچکچاتے ہیں۔ ثقافتی شناخت کے یہ اشارے نرم سفارت کاری کے طاقتور ہتھیار ہیں، لوگوں کو جوڑتے ہیں اور دنیا کو بلوچستان کو ایک الگ قوم کے طور پر تسلیم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Published: undefined

فری بلوچستان موومنٹ کے شعبہ اطلاعات کے سابق سربراہ نوبت مری بلوچ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ سلمان خان کا بلوچستان کو پاکستان سے الگ تسلیم کرنا خطے کی حقیقی شناخت کے بارے میں ایمانداری کو ظاہر کرتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بلوچ عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائے اور ہماری الگ شناخت کو تسلیم کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined