قومی خبریں

نرملا سیتارمن نے پاکستان کو دی ’کلین چٹ‘ تو چدمبرم نے بنایا تنقید کا نشانہ

بی جے پی کے قومی اجلاس میں مرکزی وزیر سیتارمن نے بیان دیا تھا کہ 2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ اس بیان پر چدمبرم نے 2016 کے پٹھان کوٹ اور اُری حملہ کی یاد دلائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے دعووں کی بخیا ادھیڑ دی ہے۔ دراصل نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ اس معاملے میں پی چدمبرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کیا وہ 2016 میں پٹھان کوٹ اور اُری میں ہوئے حملوں میں پاکستان کو کلین چٹ دے رہی ہیں؟‘‘ سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے مزید لکھا ہے کہ ’’وزیر دفاع نے لکھا ہے کہ 2014 کے بعد سے پاکستان نے کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں کیا ہے؟ کیا وزیر دفاع ہندوستان کا نقشہ اٹھا کر بتا سکتی ہیں کہ پٹھان کوٹ اور اُری کہاں ہیں؟‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے قومی اجلاس کے دوسرے دن یعنی ہفتہ کے روز سیتارمن نے دعویٰ کیا تھا کہ 2014 کے بعد سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ملک میں تباہی مچانے کی سبھی کوششوں کو سرحد پر ہی ختم کر دیا گیا ہے اور اس حکومت نے یقینی بنایا کہ دہشت گردوں کو امن ختم کرنے کا کوئی موقع نہ دیا جائے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ فضائیہ اڈہ پر حملہ 2 جنوری 2016 کو ہوا تھا۔ اس معاملے میں 7 جوان شہید ہوئے تھے۔ وہیں اُری حملہ بھی اسی سال 18 ستمبر کو اس وقت ہوا تھا جب بھاری اسلحوں سے لیس چار دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے شہر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined