
جنگ کی علامتی تصویر
ایران۔ اسرائیل جنگ کی وجہ سے دبئی میں پھنسے مہاراشٹر کے مراٹھی سیاحوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی پی ایف مہا ہیلپ لائن‘ سروس کو ایک خصوصی ہیلپ لائن کے طور پر فعال کیا گیا ہے۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے اب تک 500 سیاحوں کو واپس لایا گیا ہے۔ وہیں ہیلپ لائن شروع ہونے کے محض ایک دن کے اندر 1,200 سے زیادہ متاثرہ مسافروں کی طرف سے مدد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ دبئی سے اس پہل کی قیادت کررہے راہل تلپولے نے یہ جانکاری دی۔
Published: undefined
مہاراشٹرحکومت کی منظوری سے شروع کی گئی آئی پی ایف مہا ہیلپ لائن (971503654357+) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے 5 شہروں میں 20 سے زیادہ رضاکاروں کی ٹیم کے ذریعہ 24 گھنٹے چلائی جارہی ہے۔ یہ ہیلپ لائن پھنسے ہوئے مسافروں کو ہوٹل میں قیام، کھانے اور ادویات کے انتظامات، عارضی رہائش، نقل و حمل اور ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ جیسی مختلف مدد فراہم کی جارہی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ مشاورت اور ضروری نسخوں کے ذریعے ضروری ادویات فراہم کرنے کے لیے ایک علیحدہ طبی امدادی ٹیم تعینات کی گئی ہے تاکہ مسافروں کے چل رہے علاج میں خلل نہ پڑے۔ ہیلپ لائن ٹیم دبئی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔ ہندوستانی سفیر اور قونصل جنرل کی طرف سے باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کی جارہی ہیں اور تصدیق شدہ اور تازہ ترین معلومات کو پیشہ ورانہ طور پر منظم واٹس ایپ کوآرڈینیشن گروپس کے ذریعے متاثرہ مسافروں تک پہنچایا جاتا ہے۔
Published: undefined
2 اور 6 مارچ کے درمیان 500 سے زیادہ مسافر دبئی کے مختلف ہوائی اڈوں اور مسقط، عمان سے دستیاب پروازوں کے ذریعے بحفاظت ہندوستان واپس آئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس دبئی میں ہندوستانی قونصل جنرل اور آئی پی ایف مہا ہیلپ لائن کی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خطے میں پھنسے ہوئے مسافروں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ہیلپ لائن کے ٹرانسپورٹیشن کوآرڈینیٹر پرساد پاٹل کی قیادت میں فجیرہ اور مسقط جیسے متبادل روانگی کے مقامات پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نقل و حمل کا بندوبست کر رہے ہیں۔ پرائمری سپورٹ ٹیم، جس کی قیادت نیلم ناندیڑکر اور شویتا کرندیکر کرتے ہیں، چھوٹے بچوں، شیر خوار بچوں اور بزرگ شہریوں والے خاندانوں کو خصوصی مدد فراہم کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined