
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیو شکلا
تصویر: پریس ریلیز
بہار اسمبلی انتخاب میں پہلے مرحلہ کی پولنگ سے سبھی پارٹیاں خوش نظر آ رہی ہیں۔ تقریباً 65 فیصد پولنگ کو جہاں برسراقتدار طبقہ اپنے حق میں بتا رہی ہے، وہیں مہاگٹھ بندھن کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ اقتدار سے ناراض لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر ووٹ کر رہے ہیں، کیونکہ وہ اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو شکلا نے اس تعلق سے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پریس کانفرنس کی جس میں کہا کہ ’’ہماری سروے رپورٹ کے حساب سے ریاست میں اس بار ووٹنگ زیادہ ہوئی ہے، اور جب ووٹنگ زیادہ ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ اقتدار میں تبدیلی کا مظہر ہوتا ہے۔‘‘
Published: undefined
راجیو شکلا نے اس پریس کانفرنس میں کئی بی جے پی اور جنتا دل یو لیڈران کی شکست کا دعویٰ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’حکومت کے 15 میں سے 12 وزراء ہار رہے ہیں، جن میں 2 نائب وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ اس بار ہوئی زیادہ ووٹنگ سے صاف ہے کہ این ڈی اے حکومت جانے والی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے، تب انھوں نے کہا کہ ’یہ اراکین اسمبلی طے کریں گے‘۔ پھر یہی بات للن سنگھ نے بھی دہرا دی۔ اس سے صاف ہو گیا کہ بی جے پی کے لوگ نتیش کمار کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جس طرح سے انھوں نے مہاراشٹر میں کیا، وہی بہار میں کریں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیے گئے گزشتہ کچھ اہم دعووں اور موجودہ صورت حال سے بھی میڈیا کو باخبر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 2025 تک ہر گھر پختہ ہوگا، لیکن گیا سے آ رہا ہوں جہاں ہمیں بے شمار کچے مکانات اور جھونپڑیاں دیکھنے کو ملیں۔ پی ایم مودی کا وعدہ تھا کہ ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دیں گے، آج اس وعدے کے 11 سال ہو گئے، وعدے کے حساب سے 22 کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں ملنی چاہیے تھیں، لیکن 22 لاکھ بھی ملازمتیں نہیں ملیں۔‘‘
Published: undefined
پی ایم مودی کے کچھ مزید وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ ’’نریندر مودی ’بدعنوانی سے پاک ہندوستان‘ کی بات کرتے تھے، لیکن آج آزادی کے بعد سب سے زیادہ بدعنوانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اب انہی کی حکومت میں وزیر رہے آر کے سنگھ بدعنوانی کی قلعی کھول رہے ہیں۔ پی ایم مودی کہتے تھے ہم 50 روپے لیٹر میں پٹرول اور 30 روپے لیٹر میں ڈیزل دیں گے، لیکن آج پٹرول-ڈیزل کی قیمت کیا ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔‘‘ حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’بی جے پی نے اس بار بطور دیوالی تحفہ 10 ہزار روپے دیے، لیکن اس سے پہلے کبھی نہیں دیا، اور نہ ہی آگے دیں گے، کیونکہ یہ ان کی تاریخ ہے۔ اس کے برعکس کانگریس پارٹی جو کہتی ہے، وہ کر کے دکھاتی ہے۔ ہم نے الگ الگ ریاستوں میں اپنے وعدے پورے کیے ہیں اور عوام کے لیے کام کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined