قومی خبریں

کسانوں کے حق میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم ڈرنے والے نہیں: کمل ناتھ

ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ہم کانگریسی ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم لوگوں کی جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاٹھی چارج میں متعدد کسان اور کانگریسی زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMP
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMP 

بھوپال: مرکزی زرعی قانونوں کے خلاف میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج مظاہرہ کرنے والے کانگریس رہنماؤں اور کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس دوران سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ، سابق ریاستی صدر ارون یادو اور دیگر کانگریس رہنماؤں نے اپنی گرفتاریاں بھی دیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے یہاں کے جواہر چوک علاقے میں سابق وزیراعلی کمل ناتھ اور دیگر کانگریس رہنماؤں نے اپنے خطاب کے دوران تینوں مرکزی زرعی قوانین کی جم کر مخالفت کرتے ہوئے انہیں پوری طرح کسان مخالف قرار دیا۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ان قانونوں کی وجہ سے کسان اپنی فصل کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر نہیں بیچ سکیں گے۔ کاروباریوں اور بڑے صنعت کاروں کے آگے کسان مجبور ہو جائیں گے۔ اس لئے کانگریس دہلی میں تحریک کر رہے کسانوں کے مطالبات کے ساتھ ہے اور قانون واپس لئے جانے چاہیے۔

Published: undefined

خطاب کے بعد اپنے پہلے کے اعلان کے مطابق کانگریس رہنما اور کارکنان جلوس کی شکل میں راج بھون کی طرف بڑھ رہے تھے، تبھی روشن پورا چوراہے سے پہلے ہی بیریکیڈ لگائے بیٹھی پولیس نے انہیں روک لیا اور آگے نہیں بڑھنے دیا۔ اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔ کچھ کارکنان کو بڑھنے سے روکنے کے لئے پولیس کو طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا۔

Published: undefined

یہیں پر پولیس نے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ، سابق ریاستی صدر ارون یادو، سینئر رکن کنال چودھری اور دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ بعد میں ان سبھی کو رہا بھی کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرہ ختم ہوگیا۔

Published: undefined

اس دوران ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے الزام لگایا ہے کہ بھوپال میں پرامن طریقے سے مظاہرہے کرنے والے کسانوں اور کانگریسیوں پر پولیس نے شیوراج حکومت کے اشارے پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کانگریسی اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم لوگوں کی جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاٹھی چارج میں متعدد کسان اور کانگریسی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز