قومی خبریں

مہاتما گاندھی اور شاستری کے یوم پیدائش پر صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت

صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی کے موقع پر یاد کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی کے موقع پر یاد کیا۔ صدر كووند نے کہا ’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج تحسین۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش ہم سب کے لئے سچائی، عدم تشدد، ہم آہنگی، اخلاقیات اور اقدارِ سادگی کے تئیں خود کو وقف کرنے کا ہے۔ ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی موزوں ہیں ۔ وہ ہمیشہ ہمارے راہبر رہیں گے۔‘‘

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

نائب صدر وینکیا ئیڈو نے کہا ’’میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔ گاندھی جی کی آزادی، وقار اور مساوات کے اصول کسی مقررہ حد تک محدود نہیں ہیں۔ ان کے پاس عالمگیر عملیت اور عدیم النظیر اقدار تھے۔ سچائی اورعدم تشدد کے اصولوں اور ملک کی آزادی کے تئیں ان کے اٹوٹ عزائم، حوصلہ اور ناانصافی کی مخالفت کرنے کی جرات نے انہیں دنیا کا دائمی بہترین لیڈر بنا دیا۔‘‘

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

انہوں نے مزید کہا، ’’ہندوستان مسلسل مہاتما گاندھی کے نقطہ نظر سے تحریک لیتا ہے۔ سب سے زیادہ کامیاب پروگراموں میں سے ایک ’سوچھ بھارت پروگرام‘ یا ’کلین انڈیا پروگرام‘ گاندھی جی کے خواب کی تعبیر دینے کی پہل ہے۔ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک سماج دینے کے مقصد کو حاصل کرتے ہی بڑا سنگ میل پار کر لے گا۔ گاندھی جی نے ایک خود کفیل ہندوستان، غربت، امتیازی سلوک اور سماجی برائیوں سے آزاد ایک ایسے ملک کا تصور کیا، جس سے دنیا میں افتخار ہو اور احترام ملے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اس گاندھی جینتی پر ہم ملک میں میل جول، حفظان صحت اورخوشحالی کے لئے ان کے نقطہ نظر کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کریں‘‘۔

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 150 ویں جینتی پر خرج تحسین۔ ہم مہاتما گاندھی کے تئیں انسانیت کے لئے ان کے بے مثال تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہم ان کے خواب کی تعبیر دینے اور زمین کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرتے رہنے کا وعدہ کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے کہا’جے جوان جے کسان‘ کے نعرہ سے ملک میں نئی توانائی پھیلانے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر خراج تحسین۔‘‘

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

اس سے قبل ان لیڈروں نے بدھ کو مہاتما گاندھی کی 150 ویں جينتی پر راج گھاٹ پر جا کر ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کی۔ صدر كووند علی الصبح اپنی اہلیہ کے ساتھ مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے اور ان کی سمادھی پر گلپوشی کی۔ نائیڈو اور مودی نے بھی بائے قوم کی سمادھی پر پھولوں چڑھائے۔ اس موقع پر راج گھاٹ احاطے میں ایک ’پرارتھنا سبھا‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہاتما گاندھی کے مقبول بھجن گائے گئے۔

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

دریں اثنا، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچے۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سے ہی لوگ راج گھاٹ پہنچنے شروع ہو گئے۔ ان میں سرکردہ شخصیات سمیت عام لوگ بھی شامل تھے۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں کئی اہم پروگراموں کے انعقاد کئے جا رہے ہیں۔

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Oct 2019, 10:10 AM IST