قومی خبریں

اپوزیشن نے سی اے اے کے نام پر لوگوں کو اکسا کر فساد بھڑکایا: امت شاہ

امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ سی اے اے مسلم مخالف نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھونیشور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اےاے) سے ملک کے ایک بھی مسلمان اور اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

Published: undefined

سی اے اے کے سلسلے میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں اسی ہفتے خوفناک فسادات کی اطلاعات کے درمیان یہاں عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ’’میں ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اپوزیشن کے لوگ سی اے اے کے معاملے میں بھرم پھیلا کر اور لوگوں کو اکسا کر فسادات کرا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ذریعہ سی اے اے کی مخالفت کرنے پر شاہ نے کہا، ’’کانگریس، ممتا دی دی ، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سي اےاے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس سے اقلیتوں کے حقوق چلے جائیں گے۔ اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں آج پھر سے یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ سی اےاے شہریت لینے کا قانون ہے ہی نہیں، بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی کی حکومت مشرق کا پسماندہ علاقے اور خاص طور پر اڈیشہ بہترین ریاست بنے اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں آپ کو مودی جی کے نمائندے کے ناطے یقین دلانے آیا ہوں کہ مشرق کا پسماندہ علاقہ اور خاص طور یہ اڈیشہ بہترین ریاست بنے، اس سمت میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined