قومی خبریں

سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا گاندھی مجسمہ پر مظاہرہ، نئی پارلیمنٹ تک پیدل مارچ

سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گاندھی مجسمہ کے پاس جمع ہوئیں اور اپوزیشن ارکان کی پارلیمنٹ سے معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گاندھی مجسمہ کے پاس جمع ہوئیں اور اپوزیشن ارکان کی پارلیمنٹ سے معطلی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور دونوں ایوانوں سے معطل ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ تمام جماعتوں کے قائدین نے احتجاج میں شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈران گاندھی کے مجسمہ پر جمہوریت بچاؤ کے پوسٹروں اور بینرز کے ساتھ جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Published: undefined

گاندھی مجسمہ پر احتجاج اور نعرے بازی کے بعد سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت تک پیدل مارچ کیا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ آرائی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے منگل کو لوک سبھا کے مزید 49 ممبران اسمبلی کو ایوان سے معطل کر دیا گیا۔

Published: undefined

پیر کو بھی راجیہ سبھا کے 45 اور لوک سبھا کے 33 ممبران سمیت کل 78 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے لوک سبھا کے 13 ممبران پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ دونوں ایوانوں میں اب تک کل 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined