کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ
کانگریس مجلس عاملہ (سی ڈبلیو سی) نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے ذریعہ کیے گئے میزائل حملے پر بدھ کے روز ہنگامی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران شامل ہوئے اور مسلح افواج کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی حمایت ظاہر کی۔
Published: undefined
کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’ہندوستانی مسلح افواج پر ہم فخر کرتے ہیں، جنھوں نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بہادری کے ساتھ نتیجہ خیز کارروائی کرتے ہوئے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ ہم اپنے جانباز فوجیوں کی ہمت، عزائم اور حب الوطنی کو سلام کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کھڑگے کا کہنا ہے کہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے دن سے ہی کانگریس نے صاف طور پر مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہو کر سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہر نتیجہ خیز کارروائی کی حمایت کی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی سبھی شکلوں کے خلاف ہندوستان کی قومی پالیسی بہت واضح اور مضبوط ہے۔
Published: undefined
کھڑگے کے مطابق عظیم ملک ہندوستان کے قومی اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کے لیے سبھی سطح پر یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔ کانگریس ملک کے بہادر جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ کانگریس صدر یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے ہیروز نے ہمیشہ قومی مفاد کو بالاتر رکھتے ہوئے ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے اپنی شہادت دی ہے۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی میڈیا سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مسلح افواج پر ہمیں بہت فخر ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت جو قدم اٹھا رہی ہے، اس کی ہم حمایت کرتے ہیں اور ہمیں ہمارے مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہم اپنے جوانوں کی حب الوطنی کو سلام کرتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی دیر شب ’آپریشن سندور‘ چلا کر پاکستان و پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسی ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں سمیت دہشت گردوں سے جڑے 9 اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں میں بہاول پور کا مرکز سبحان اللہ، تہرا کلاں کا سرجل، کوٹلی کا مرکز عباس اور مظفر آباد کا سیدنا بلال کیمپ شامل ہیں۔ یہ سبھی ٹھکانے جیش محمد سے جڑے ہیں۔ اس مہم میں لشکر طیبہ کے جن ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ان میں مریدکے کا مرکز طیبہ، برنالہ کا مرکز اہل حدیث اور مظفر آباد کا شواوائی نالہ کیمپ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined