قومی خبریں

جموں و کشمیر: اوڑی گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، مہلوکین کی تعداد 5 ہوگئی

اوڑی کے لاگہامہ نامی گاؤں میں 27 مئی کو محمد شفیع چالکو ولد عبدالدولہ چالکو کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کنبے کے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے کے لاگہامہ گاؤں میں 27 مئی کو ہوئے ایک گیس سلنڈر دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں میں سے ہفتہ کی صبح ایک کسمن نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں دم توڑا دیا جس کے ساتھ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ فوت شدہ کمسن کی شناخت 6 سالہ عبید احمد ولد محمد شفیع چالکو کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ عبید احمد کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی سفارش پر جمعہ کے روز شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنسز سری نگر سے ایمس نئی دہلی منتقل کیا گیا تھا۔ ایک پولس افسر نے بھی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ایک اور کمسن کی موت واقع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ قبل ازیں فوت شدہ کمسن کی والدہ پروینہ اختر اور اس کی تین بہنیں سائمہ بانو، سبینہ بانو اور شائستہ بانو گزشتہ ہفتے زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب دم توڑ بیٹھی تھیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اوڑی کے لاگہامہ نامی گاؤں میں 27 مئی کو محمد شفیع چالکو ولد عبدالدولہ چالکو کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کنبے کے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے گزشتہ روز اوڑی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں پروینہ اختر اور تین معصوم بچیوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے فوت شدہ افراد کی ارواح کے لئے شانتی کی دعا کی تھی اور متاثرہ کنبے کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔

Published: undefined

گورنر کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کنبے کے سرپرست کو 8 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس واقعے میں زخمی ہوئے افراد کے حق میں 50 ہزار روپے کی نقد رقم اُن کے علاج و معالجے کے لئے فراہم کی تھی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ گورنر کی ہدایات پر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے اس واقعے میں دو زخمی بچوں کو ایمس نئی دہلی میں مفت علاج و معالجے کے لئے بھیج دیا تھا۔ ان زخمی افراد اور ان کے تیمارداروں کے لئے سری نگر سے دہلی مفت ہوائی ٹکٹ اور ایمبو لینس کا انتظام کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined