قومی خبریں

پہلے دن 2000 روپے کے نوٹ بدلنے میں کئی لوگوں کے چھوٹے پسینے، کچھ بینکوں نے مانگے شناختی کارڈ

تپتی دھوپ میں بینک کے باہر لائن لگائے لوگوں کو جب شناختی کارڈ کا مطالبہ کیے جانے کی خبر ملی تو وہ حیران رہ گئے، جن کے پاس شناختی کارڈ تھے انھوں نے دکھا دیے، جن کے پاس نہیں تھے وہ گھر لوٹ گئے۔

دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر 
دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

آج 23 مئی سے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کا عمل شروع ہو گیا۔ آر بی آئی نے گزشتہ روز جاری پریس بیان میں کہا تھا کہ 23 مئی سے لوگ بینکوں میں جا کر 2000 روپے کے نوٹ بدلوا پائیں گے، اس کا اثر آج کئی بینکوں کے باہر لمبی قطار کی شکل میں صاف دکھائی پڑا۔ حالانکہ آر بی آئی نے نوٹ بدلنے کے لیے چار ماہ سے زیادہ کا وقت دیا ہے، لیکن کئی لوگ پہلے ہی دن بینک پہنچ گئے تاکہ بلاتاخیر 2000 کے نوٹ ایکسچینج کروا سکیں۔ اس کوشش میں لوگوں کے پسینے بھی چھوٹ گئے کیونکہ گرمی میں لمبی لائنوں میں اپنی باری کا انتظار کرنا دشوار ثابت ہوا۔

Published: undefined

میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پہلے دن لوگوں کو 2000 کے نوٹ بدلنے میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ بینکوں میں چھوٹی تو کچھ میں لمبی قطاریں ضرور دیکھنے کو ملیں، لیکن سب سے بڑا مسئلہ ان لوگوں کے ساتھ پیش آیا جو بغیر شناختی کارڈ لیے نوٹ بدلوانے پہنچ گئے اور بینک والوں نے شناختی کارڈ کا مطالبہ کر ڈالا۔ دراصل آر بی آئی نے صاف طور پر کہا تھا کہ نوٹ بدلنے کے لیے کسی بھی طرح کے شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن کئی لوگوں نے شکایت کی کہ ان کے نوٹ بدلنے سے بینک نے منع کر دیا۔ وجہ یہ تھا کہ وہ کوئی شناختی کارڈ لے کر نہیں گئے تھے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں بھی کئی بینکوں میں نوٹ بدلنے کے لیے شناختی کارڈ مانگے جانے کی شکایت ملی ہے۔ تپتی دھوپ میں بینک کے باہر لائن میں کھڑے لوگوں کو جب شناختی کارڈ کا مطالبہ کیے جانے کی خبر ملی تو وہ حیران بھی ہوئے اور ناراض بھی۔ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ تھے انھوں نے دکھا دیے، جن کے پاس نہیں تھے انھیں واپس گھر لوٹنا پڑا۔ حالانکہ شناختی کارڈ دکھانے کا مطالبہ سبھی بینکوں میں نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی ٹی وی نے اس سلسلے میں کچھ بینکوں سے بات کی۔ اس بات چیت سے پتہ چلا کہ ہر جگہ اپنے اپنے اصول و ضوابط چل رہے ہیں۔ کوئی بینک صرف ان لوگوں سے شناختی کارڈ مانگ رہا ہے جن کا اس برانچ میں اکاؤنٹ نہیں ہے، تو کچھ دوسرے کاغذات طلب کر رہے ہیں۔ کوٹک بینک کے ایک ملازم نے بتایا کہ جن کا اکاؤنٹ نہیں ہے انھیں نوٹ بدلتے وقت اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ حالانکہ ایکسس، یس بینک اور بینک آف بڑودا کا کہنا ہے کہ انھوں کسی بھی شخص سے شناختی کارڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔ جب آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک ملازمین سے بات کی گئی تو انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ نوٹ بدلنے کے دوران سبھی گاہکوں کو ایک فارم بھرنا ہوگا، لیکن اس کے لیے آئی ڈی پروف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو