تصویر بشکریہ ایکس / @ANI
نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے کرگل وجے دیوس کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قابل ستائش اقدام کیا ہے۔ فوج نے منگل کے روز کیپٹن وجینت تھاپر (ویر چکر) سمیت 65 شہیدوں کے اہل خانہ کی ان کے گھروں پر جا کر عزت افزائی کی۔ یہ تقریب فوج کی جانب سے ڈیڑھ ماہ طویل مہم کا حصہ ہے، جو وجے دیوس یعنی 26 جولائی تک جاری رہے گی۔
Published: undefined
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تقریبات کا مقصد شہداء کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کے اہل خانہ کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں نہ صرف یاد رکھی جاتی ہیں بلکہ قوم کا فخر بھی ہیں۔ کیپٹن وجینت تھاپر کے نوئیڈا میں واقع گھر پر فوج کے افسران نے پہنچ کر ان کے والدین کو مومنٹو اور اظہار تشکر کا خط پیش کیا۔ اس موقع پر فوج نے ان کی جرات اور قربانی کو سلام پیش کیا۔
یہی جذبہ دیگر شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ظاہر کیا گیا۔ فوج کے افسران نے دہلی میں ویر چکر یافتہ رائفل مین انسویا پرساد کی اہلیہ، جے پور میں حولدار بستی رام کی اہلیہ، کروکشیتر میں لانس نائیک گرمیل سنگھ کے والدین، راجستھان کے ویشالی نگر میں نائیک آنند سنگھ کی اہلیہ اور دہرادون میں سینا میڈل یافتہ حولدار ہری اوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عزت افزائی کی۔
Published: undefined
فوج کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک رسمی اقدام نہیں بلکہ ایک زندہ جذبہ ہے۔ فوج کے مطابق، ’’ہم اپنے بہادر ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتے اور نہ کبھی بھولیں گے۔ ان کے اہل خانہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اور ہندوستانی فوج ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔‘‘
اس جذباتی پہل کے دوران کئی اہل خانہ آنکھوں میں آنسو لیے فوج کے اس خراج کو سراہتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات انہیں نہ صرف حوصلہ دیتے ہیں بلکہ یہ یقین بھی دلاتے ہیں کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔
Published: undefined
فوج کی طرف سے دی جانے والی یہ عزت افزائی ایک مضبوط پیغام بھی ہے کہ ملک اپنے بہادر سپاہیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتا۔ 1999 کی کرگل جنگ میں شہید ہونے والے ان سپاہیوں کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور فوج کی یہ مہم ان یادوں کو مزید تازہ کرتی ہے۔
فوج نے اعلان کیا ہے کہ کرگل وجے دیوس تک مختلف تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا، جن میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو ان کی بہادری اور قربانی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined