قومی خبریں

بہار میں ’بار گرل‘ کر رہی تھیں ڈانس، آن ڈیوٹی پولس اہلکار نے لہرایا پستول، ویڈیو وائرل

بہا رمیں جیت پور کے اے ایس آئی شیلندر کمار کو ایک کلچرل پروگرام میں نظام قانون برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ جب ڈانس چل رہا تھا تو پولس اہلکار بھی پستول لہرا کر ڈانس کرنے لگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے مظفر پور میں ایک کلچرل پروگرام کے دوران جب ڈانس کا دور چل رہا تھا تو آن ڈیوٹی ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے پستول لہرا کر خود بھی ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا گیا ہے اور فوری اثر سے ملزم اے ایس آئی کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام میں بار گرل پہنچی ہوئی تھیں جو ڈانس کر رہی تھیں۔

Published: undefined

پولس کے ایک افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ جیت پور اے ایس آئی (او پی) کے ذریعہ جگریا چوک کے نزدیک دسہرا کے موقع پر آرکیسٹرا (کلچرل پروگرام) کا انعقاد ہوا تھا۔ نظامِ قانون برقرار رکھنے کے مقصد سے یہاں اے ایس آئی شیلندر کمار کو تعینات کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اے ایس آئی ایک ڈانس پروگرام کے دوران کرسی پر بیٹھے بیٹھے جھومنے لگے اور پستول لہرانے لگے۔ پولس ذرائع کے مطابق اس واقعہ کا کسی نے ویڈیو بنا لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ داروغہ کرسی پر بیٹھ کر آرکیسٹرا دیکھ رہے ہیں اور کچھ ہی دیر کے بعد گانا اور ڈانس پر وہ جھومنے لگے اور پستول لہرانے لگے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم اے ایس آئی کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ مظفر پور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ پہلی نظر میں کسی بھی پولس افسر کا یہ سلوک غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے معاملے میں سریا کے پولس ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کو جانچ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined