قومی خبریں

پولیس کے ہاتھوں میڈیا افراد کی مار پیٹ پر عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی برہم

سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے محرم جلوس کی عکس بندی کرنے کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد کے خلاف پولیس ایکشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے

 عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی
عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی 

سری نگر: سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے محرم جلوس کی عکس بندی کرنے کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد کے خلاف پولیس ایکشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافیوں کے خلاف پولیس ایکشن کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ (صحافی) سٹوری تیار کرنے کے لئے واقعات کو وجود میں نہیں لاتے ہیں۔

Published: undefined

ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: 'سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس کے ہاتھوں صحافیوں کی شدید مار پیٹ افسوس ناک امر ہے۔ یہ لوگ اپنا کام کر رہے تھے، نیوز رپورٹ کر رہے تھے۔ یہ لوگ نیوز بنانے والے نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی سٹوری تیار کرنے کے لئے واقعات کو وجود میں لاتے ہیں۔ امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایسے واقعات کو دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہونے دیں گے'۔

Published: undefined

موصو سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں فوٹو جرنلسٹ سجاد حمید کے کیمرہ کو توڑنے کے الزام کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: 'وہ ایک آزاد فوٹو جرنلسٹ ہے۔ کیمرہ ہی اس کا ذریعہ معاش ہے انتظامیہ کو سجاد کو کیمرے کا معاوضہ دینا چاہئے جو کام کرنے کے دوران توڑ دیا گیا'۔

Published: undefined

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'میڈیا افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی بحران پر گھنٹوں مباحثوں پر صرف کر رہا ہے لیکن کیا وہ کشمیر میں اپنی برادری سے وابستہ لوگوں کے لئے بات کریں گے جنہیں آج اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران سیکورٹی فورسز نے زد کوب کیا'۔

بتا دیں کہ سری نگر کے مختلف حصوں میں جب منگل کے روز عزاداروں نے جلوس عزا برآمد کرنے کی کوشش کی تو اس کی عکس بندی کے لئے وہاں موجود صحافیوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے زد کوب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا