قومی خبریں

آسام انتخاب میں بڑی بے ضابطگی کا انکشاف!

آسام کے کچھار ضلع میں غلط طریقے سے پوسٹل بیلٹ کو لے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی جانچ انتظامیہ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی بات کہی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

آسام کے کچھار ضلع میں غلط طریقے سے پوسٹل بیلٹ کو کچھ سرکاری ملازمین کے ذریعہ لے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اب انتظامیہ اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دراصل انتخابی عمل میں شامل ایک سرکاری ملازمین سمیت دو لوگ ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں غیر مجاز طریقے سے پوسٹل بیلٹ کو لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ افسران نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ گواہاٹی میں انتخابی افسروں نے کہا کہ کچھار کے ڈپٹی کمشنر کیرتی جلی اب اس واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی انتخابی افسران کو ایک رپورٹ سونپیں گے۔

Published: undefined

جلی نے کچھار میں ضلع ہیڈکوارٹر میں کہا کہ اگر سرکاری ملازمین اس جانچ میں قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دراصل ویڈیو کے مطابق بسوجیت ڈے پرکایستھ کی شکل میں پہچانے جانے والے افسر، جمعرات کی شب پوسٹل بیلٹ کو جمع کرنے کے لیے ایک ووٹر کے گھر گئے تھے۔ کچھ لوگوں کے ذریعہ پکڑے جانے پر انھوں نے کہا کہ انھیں پوسٹل بیلٹ کو اکٹھا کرنے کے لیے کہا گیا تھا جو غلط طریقے سے ایک ووٹر کے خلاف جاری کیا گیا تھا اور اسے اعلیٰ افسران کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے اعلیٰ افسران کا نام نہیں بتایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined