قومی خبریں

اڈیشہ کے وزیر صحت پر جان لیوا حملہ، حالت نازک، اے ایس آئی نے ماری گولی

اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس نے ریاست کے وزیر  صحت  کو گولی ماری۔اے ایس آئی کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اڈیشہ کے وزیر صحت نبا  کمار داس پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ انہیں ایک پولیس اہلکار نے گولی ماری جس میں وہ زخمی ہو گئے ۔  ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اب اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بھی ایک بیان جاری ہوا ہے  جس میں وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے وزیر صحت نبا داس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی  نے وزیر صحت کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ 

Published: undefined

واضح رہے کہ نبا داس کو اس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جھارسوگوڑا ضلع کے برجراج نگر علاقے میں اتوار یعنی آج 29 جنوری کو تقریباً 12.30 بجے پیش آیا۔ اطلاعات  کے مطابق ان کے سینے میں گولی لگی ہے۔

نیوز پورٹل اے بی پی  پر شائع خبر کے مطابق جیسے ہی وزیر اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور نئے بنائے گئے پارٹی آفس کی طرف چلنے لگے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے سینے پر تین سے چار گولیاں لگی ہیں۔نبا داس  وزیر اعلی نوین پٹنائک کی سربراہی میں اڈیشہ کابینہ میں اہم وزیر ہیں ۔ وہ بی جے ڈی پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے آئے تھے۔

Published: undefined

خبر کے مطابق اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ریاست کے وزیر  صحت  کو گولی ماری ۔اے ایس آئی کو گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے برآمد شدہ ہتھیار کو ضبط کرکے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق وزیر کو پہلے جھارسوگوڈا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا، لیکن بعد میں انہیں "بہتر علاج" کے لیے بھوبنیشور کے ایک اسپتال میں ہوائی جہاز سے لے جانے کے انتظامات کیے گئے۔ادھر کرائم برانچ کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ افسران کو موقع پر جانے کو کہا گیا ہے۔

نابا کشور داس اڈیشہ کے جھارسوکھڑا ضلع کے ایک بااثر رہنما ہیں۔ وہ پہلے کانگریس میں تھے، وہاں سے نبا داس بیجو جنتا دل میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined