قومی خبریں

دہلی میں 13 نومبر سے نافذ نہیں ہوگا طاق و جفت، کیجریوال حکومت کا فیصلہ واپس

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ بارش کے بعد آلودگی مزید کم ہونے کی امید ہے۔ صورتحال دوبارہ سنگین ہوئی تو اس پر مزید غور کیا جائے گا

دہلی میں آلودگی / تصویر یو این آئی
دہلی میں آلودگی / تصویر یو این آئی Thakur Prem Singh

نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ 13 نومبر سے طاق جفت لاگو نہیں ہوگا، فی الحال اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال دوبارہ سنگین ہوئی تو غور کیا جائے گا۔

گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں 8-10 دنوں سے ہوا کی رفتار میں استحکام ہے۔ جس کی وجہ سے آلودگی کی سطح سنگین کیٹیگری تک پہنچ گئی تھی۔ رات سے ہونے والی بارش کے بعد جو اے کیو آئی 450 تھا آج 300 ہو گیا ہے اور اس میں مزید کمی متوقع ہے۔ اگر صورتحال دوبارہ سنگین ہوتی ہے تو اس پر مزید غور کیا جائے گا۔ دیوالی کے بعد حکومت آلودگی پر ایک جائزہ میٹنگ کرے گی اور اس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

گوپال رائے نے کہا کہ طاق و جفت منصوبہ کو نافذ کرنے کا فیصلہ 20 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کی رفتار بڑھنے سے رات سے موسم بدل گیا ہے۔ آلودگی کی سطح میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے، دہلی حکومت نے بدھ (8 نومبر) کو کہا تھا کہ اس کو سپریم کورٹ کے ذریعہ طاق-جفت اسکیم کی تاثیر کا جائزہ لینے کے بعد ہی نافذ کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے منگل (7 نومبر) کو گاڑیوں کی آلودگی کو روکنے کے مقصد سے اس اسکیم کی تاثیر پر سوال اٹھایا تھا۔

Published: undefined

گوپال رائے نے کہا تھا کہ اس اسکیم کو لاگو کرنے کے بارے میں فیصلہ سپریم کورٹ کے اس کی تاثیر کا جائزہ لینے اور احکامات جاری کرنے کے بعد ہی لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کیس کی اگلی سماعت جمعہ (10 نومبر) کو ہوگی۔ یہ اسکیم سال 2016 میں دہلی میں ہوا کا معیار خراب ہونے کے بعد شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت کاروں کو اوڈ ایون نمبر پلیٹس کی بنیاد پر متبادل دنوں میں چلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined