قومی خبریں

پٹنہ میں کورونا مریضوں کے مسیحا بنے عبیدالرحمان، مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو بھی مل رہا مقوی کھانا

عبیدالرحمان کے مطابق اس وقت روزانہ 100 سے زائد کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو کھانا پہنچایا جا رہا ہے اور انہیں بھی کھانا مہیا کرایا جاتا ہے جن کے فون آتے ہیں اور وہ گھر پر کورنٹائن ہیں۔

عبیدالرحمان، تصویر یو این آئی
عبیدالرحمان، تصویر یو این آئی 

تعلیم کے میدان میں سرگرم اور سپر تھرٹی کے معاون رحمان تھرٹی کے بانی چیئرمین عبیدالرحمان نے کہا ہے کہ جب تک کورونا ہے اس وقت تک پٹنہ میں کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف ستھرا اور مقوی کھانا فراہم کرانا ہمارا مقصد ہے اور اس کے لئے ہماری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

عبیدالرحمان نے کہا کہ اس وقت روزانہ سو سے زائد کورونا کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو دوپہر اور رات کا کھانا پہنچایا جارہا ہے اور انہیں بھی کھانا مہیا کرایا جاتا ہے جن کے فون آتے ہیں اور وہ گھر پر کورنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جہاں صحت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں وہیں کھانے پینے کے مسائل بھی پیش آرہے ہیں، کچھ مجبوری کی وجہ سے تو کچھ لوگ پیسے رہتے ہوئے بھی کھانا کھانے سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل، ریسٹورینٹ، ڈھابے اور کھانے پینے کی دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو کھانے پینے کی پریشانی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

عبیدالرحمان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں رحمان تھرٹی نے اپنی ٹیم کے ذریعہ کورونا مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو اسپتال میں کھانا پہنچانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ کئی ہفتوں سے وہ ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھلانے کا یہ پروگرام برج انڈیا کے ساتھ مل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریض کے لحاظ سے کھانے میں پروٹین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کھانے میں روٹی، چاول، دال اور پروٹین سے لیس دو طرح کی سبزیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کی تقسیم میں جسمانی دوری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ہماری ٹیم کے رکن کھانا تقسیم کرنے سے پہلے سب کو ٹوکن دے دیتے ہیں تاکہ صحیح لوگوں کو کھانا مل سکے اور بھیڑ بھاڑ سے بھی بچا جاسکے۔

Published: undefined

عبیدالرحمان نے کہا کہ رحمان تھرٹی اور برج انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے ضرورت مندوں کو آکسیجن کنسنٹریٹر بھی مہیا کرایا جائے تاکہ آکسیجن کی کمی کے سبب اموات سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان لوگوں تک بھی کھانا پہچایا جاتا ہے جہاں سے فون آتے ہیں۔ واضح رہے کہ رحمان تھرٹی سپرٹھرٹی کے آنند کمار کے ساتھ کلاسیز چلاتے ہیں اور اس سے سیکڑوں طلبہ کو فائدہ پہنچا ہے اور وہ ڈاکٹر انجینئر بن رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined