
فوٹو سوشل میڈیا
نیٹ-یوجی 2026 امتحان اور پیپر لیک کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران ایک اور بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آئندہ 21 جون 2026 کو دوبارہ ہونے والے نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک کا دعویٰ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کئے گئے ایک دعوے کے مطابق ٹیلی گرام پر کچھ مشتبہ گروپ کے ذریعہ 21 جون کے امتحان کے سوالنامے فروخت کرنے کا دھندا چلایا جا رہا ہے جس کے لیے امید واروں سے 35 ہزار روپئے ایڈوانس کی مانگ کی جا رہی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اس خبر سے حیران ہے اور اس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے محکمہ سائبر کرائم کو سونپ دیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق یہ پورا معاملہ ’ایکس‘ صارف پرنس سریواستو کے ذریعہ سامنے لایا گیا ہے۔ صارف نے اسکرین شاٹ اور لنکس شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیلی گرام پر ’پروف‘، ’پرائیویٹ گروپ‘ اور ’پرائیویٹ مافیا‘ نام سے 3 گروپ چلائے جا رہے ہیں۔ ان تینوں گروپوں کو کسی ایک ہی شںخص کے ذریعہ آپریٹ کیا جا رہا ہے جس سے تقریباً 3 ہزار سے زیادہ ممبرس جڑے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
امیدواروں کو جھانسے میں لینے کے لیے ان گروپس میں چھپے ہوئے سوالنامے کے بڑے بنڈلوں کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 21 جون کو ہونے والے ’ری ایکزام‘ کے اصل سوالنامے ہیں۔ گروہ کی جانب سے گروپ میں باقاعدہ میسیج پن کیا گیا ہے’ Kal se advance price 35k rahega’۔ اس کے ساتھ ہی جلد ہی گروپ میں 10 سوال مفت میں حل کرانے کا جھانسہ بھی دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
صارف کی جانب سے وزارت تعلیم، این ٹی اے اور سائبر دوست کو ٹیگ کئے جانے کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ این ٹی اے کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل (@NTA_Exams) سے جواب دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ نے اس پورے معاملے کو نوٹس میں لے لیا ہے۔ سیکورٹی اور شفافیت کے مد نظر ان سبھی مشتبہ ٹیلی گرام لنکس اور دعووں کو آگے کی قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر محکمہ سائبر کرائم کو بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا کے دیگر ماہرین اور طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کے تناؤ کا سامنا کر رہے امیدواروں کو ٹھگنے کے لیے یہ ایک ’فرضی آن لائن فراڈ‘ ہے۔ تصاویر میں نظر آ رہے سوالناموں کے بنڈل پرانے سالوں کے یا کسی دوسرے امتحان کے بھی ہو سکتے ہیں جس کی تصدیق سائبر جانچ کے بعد ہی ہوگی۔ این ٹی اے اور وزارت تعلیم نے امیدواروں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چل رہی ایسی کسی بھی گمراہ کن باتوں یا دعووں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف سرکاری ویب سائٹ سے ہی معلومات کی تصدیق کریں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ 3 مئی 2026 کو منعقد ہوئے نیٹ امتحان میں پیپر لیک کے پختہ ثبوت ملنے اور سی بی آئی جانچ کے درمیان این ٹی اے نے 12 مئی کو امتحان منسوخ کر دیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک 13 اہم ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اب نیٹ کا دوبارہ ہونے والا امتحان 21 جون 2026 کو ایک شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ اس امتحان کے ایڈمٹ کارڈ 14 جون کو سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined