قومی خبریں

این ایس یو آئی نے دہلی یونیورسٹی میں ’سیو ڈی یو مارچ‘ کا کیا انعقاد، قومی صدر ورون چودھری نے کی قیادت

ورون چودھری نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں ہر طلبا باوقار، مساوی اور یکساں مواقع کا حقدار ہے۔ این ایس یو آئی مضبوطی سے ماہواری تعطیل، محفوظ کیمپس، سستے ہاسٹل اور غیر جانبدار اسکالرشپ کے ایشو پر کھڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ورون چودھری</p></div>

جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ورون چودھری

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: ڈوسو (دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین) الیکشن کے درمیان این ایس یو آئی نے آج دہلی یونیورسٹی کے آرٹس فیکلٹی میں ’سیو ڈی یو مارچ‘ کا انعقاد کیا۔ اس مارچ کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کی۔ ’ہم بدلیں گے ڈی یو‘ کے بلند نعروں کے ساتھ منعقد اس مارچ میں ہزاروں ڈی یو طلبا نے شرکت کی اور وقار، مساوات و سبھی طلبا کے لیے یکساں مواقع کا مطالبہ سامنے رکھا۔

Published: undefined

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ایس یو آئی قومی صدر ورون چودھری نے کہا کہ ’’دہلی یونیورسٹی میں ہر طلبا باوقار، مساوی اور یکساں مواقع کا حقدار ہے۔ این ایس یو آئی مضبوطی سے ماہواری تعطیل، محفوظ کیمپس، سستے ہاسٹل اور غیر جانبدار اسکالرشپ کے ایشو پر کھڑی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم تب تک اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جب تک کہ دہلی یونیورسٹی ایک ایسی جگہ نہیں بن جاتی جہاں عزت اور انصاف کا ماحول ہو، ساتھ ہی کوئی طالب علم پیچھے نہ رہ جائے۔‘‘

Published: undefined

این ایس یو آئی کے ذریعہ منعقد اس ’سیو ڈی یو مارچ‘ نے طلبا اتحاد اور طلبا ایشوز کی لڑائی کا مضبوط یپغام دیا ہے۔ کثیر تعداد میں ہوئی شراکت داری نے یہ ثابت کر دیا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلبا این ایس یو آئی کی اس سوچ پر بھروسہ کرتے ہیں جس میں ایک محفوظ، انصاف پسند اور مجموعی کیمپس کی گارنٹی ہو۔ اس عوامی حمایت کے ساتھ آئندہ ڈوسو انتخاب میں این ایس یو آئی نے کلین سویپ کا دعویٰ کیا۔ تنظیم نے یہ یقینی بنانے کا وعدہ کیا کہ طلبا کے حقوق ہی یونیورسٹی انتظامیہ کا مرکزی ایشو بنے۔

Published: undefined

دہلی یونیورسٹی کے لیے این ایس یو آئی نے ’چارڈر آف ڈیمانڈس‘ بھی پیش کیا، جو اس طرح ہے:

  • فی سیمسٹر 12 دن کی ماہواری تعطیل

  • سبھی طلبا کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات

  • سبھی کے لیے مناسب ہاسٹل، ساتھ ہی ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ریزرویشن کا انتظام

  • اہل طلبا کے لیے اسکالرشپ اور فیلوشپ

  • کفایتی ٹرانسپورٹ- طلبا کے لیے مفت میٹرو پاس

  • عالمی سطح کی کھیل سہولیات اور کیمپس میں کھیل اسٹرکچر

  • تشدد سے پاک احاطہ- خواتین اور حاشیے پر موجود طلبا کے لیے محفوظ مقام

  • آر ایس ایس حامی اہل اساتذہ کی تقرری پر روک

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/klvd84hd/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-7.14.24-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    این آئی آر ایف رینکنگ 2025: جامعہ ہمدرد نے فارمیسی شعبہ میں پھر ماری بازی، ہندوستان میں پہلے مقام پر برقرار