قومی خبریں

این آرسی صرف غیر ملکیوں کے لئے، مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نقوی

مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے آباؤاجداد یہیں سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نکال نہیں سکتا ہے۔ یہ قانون ان لوگوں کے خلاف ہے، جن کے پاس ہندوستان کی شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کو این آرسی جیسے قانون سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ این آرسی قانون صرف غیرملکیوں کے خلاف ہے۔ جبکہ مسلمان اس ملک میں صدیوں سے آباد ہیں اور ان کے آباؤ اجداد بھی یہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازارمیں کھتری جماعت خانہ ہال میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے آبا ؤاجداد یہیں سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نکال نہیں سکتا ہے۔ یہ قانون ان لوگوں کے خلاف ہے، جن کے پاس ہندوستان کی شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اس ملک سے کوئی تعلق رہا ہے۔ اس جلسہ سے بی جے پی ترجمان اتل شاہ اور مقامی لیڈر شکیل قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کسی سیاسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ چند سیاسی پارٹیاں اس معاملہ میں اقلیتی فرقے کو گمراہ کر رہی ہیں اور نقوی نے وزیراعظم نریندرمودی کے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ جیسے نعرہ کا حوالہ دیا جس کے تحت سبھی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined