تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: بہار میں آناً فاناً کرائے گئے ایس آئی آر اور اس میں سامنے آئی سنگین گڑبڑیوں پر مچے وبال کے درمیان اب اتر پردیش میں بھی ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) شروع ہونے والا ہے۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اب ہر ووٹر کو گنتی کے فارم کو پُر کر کے اس پر دستخط کرنا ہوگا۔ اس کے لئے بی ایل او فارم جمع کرنے کے لیے گھر گھر جا کر جائیں گے۔ تصدیق کے بعد ہی نام ووٹر لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
Published: undefined
چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے اس کے لیے افسران کو ٹریننگ دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ 2003 کی ووٹر لسٹ ویب سائٹ ceouttarpradesh.nic.in پر اپ لوڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ان فہرستوں کا استعمال اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخوں کے اعلان کے بعد ایس آئی آر کا عمل شروع ہوگا۔
Published: undefined
یاد رہے کہ بہار میں ایس آئی آر کے بعد تیار کی گئی حتمی ووٹر لسٹ میں ووٹروں کی تعداد 7.42 کروڑ ہے۔ فہرست جاری ہونے کے بعد بہار میں کئی ایسے اضلاع ہیں جہاں ووٹروں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ کہا جارہا تھا کہ ان اضلاع میں دراندازوں کی باتیں ہورہی تھیں۔ تحقیقات کے بعد جعلی ووٹر اور مبینہ دراندازوں کے نام فہرست سے نکال دیے گئے۔ اتنا ہی نہیں جن اضلاع میں ووٹروں کی تعداد کم ہوئی ہے ان میں سے زیادہ تر ضلع نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہیں۔ ان میں مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، کشن گنج اور پورنیہ شامل تھے۔ ان سات اضلاع میں کہیں بھی ووٹروں کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔
Published: undefined
اترپردیش میں 2027 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات 2029 میں ہوں گے۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن ابھی سے ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ سے ہے کہ انتخابات سے ڈیڑھ دو سال پہلے ہی ایس آئی آر کے تحت ووٹر لسٹ کی جانچ کی کی جا’ئے گی۔
Published: undefined
مانا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف پیدا ہو سکتا ہے اور اتر پردیش کی سیاست میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ اس لئے اس معاملے پر ماہرین بھی محتاط رائے کااظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اتر پردیش میںایس آئی آر کا عمل کب شروع ہوگا اور کتنی مدت تک جاری رہے گا اور اس کے نتائج کیا ہوں گے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined