قومی خبریں

باڑمیر میں جیسلمیر جیسا دردناک حادثہ، کار میں آتشزدگی سے 4 دوستوں کی جلنے سے موت

بتایا جا رہا ہے کہ پانچوں دوست کسی کام کے لیے گئے تھے اور گھر واپس جا رہے تھے۔ جب یہ المناک حادثہ پیش آیا وہ گھر سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

راجستھان میں بڑے سڑک حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جیسلمیر میں بس میں بھیانک آگ لگنے سے 20 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس کے دو دن بعد جمعرات (16 اکتوبر) کو باڑمیر سے ایک بڑے حادثے کی خبر آئی۔ یہاں ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد اسکارپیو گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار دوستوں کی جل کر موت ہو گئی ہے جبکہ ایک دیگر سنگین طور سے زخمی ہوا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ سندھاری تھانہ علاقے میں دیر رات تقریباً 2:30 بجے ہوا۔ ٹریلر سے ٹکر لگتے ہی اسکارپیو گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کسی کو بچنے کا موقع نہیں ملا۔ شدید طور پر جھلسنے والے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پانچوں دوست کسی کام کے لیے گئے تھے اور گھر واپس جا رہے تھے۔ جب یہ المناک حادثہ پیش آیا وہ گھر سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

Published: undefined

مرنے والے تمام نوجوانوں کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت موہن سنگھ، شمبھو سنگھ، پنچرام دیواسی اور پرکاش کے طور کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکارپیو کے ساتھ ہی ٹریلر میں آگ لگی۔ اطلاع پاکر جائے وقوعہ پہنچیں فائر بریگیڈ نے آگ پر پایا۔ حادثے کے بعد میگا ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دونوں گاڑیوں کو ہائی وے سے ہٹایا گیا اور ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ باڑمیر ڈسٹرکٹ اسپتال میں آج لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined