قومی خبریں

پانچواں مرحلہ: امیٹھی، رائے بریلی، لکھنؤ اور فیض آباد کے لئے نوٹیفکیشن کل

پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو یوپی میں جن سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں امیٹھی، رائے بریلی، لکھنؤ اور فیض آباد قابل ذکر ہیں۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس 

لکھنؤ: عام انتخابات کے پیش نظر اترپردیش میں پانچویں مرحلے کے تحت 14 پارلیمانی حلقوں کے لئے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو یوپی میں جن سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں امیٹھی، رائے بریلی، لکھنؤ اور فیض آباد قابل ذکر ہیں۔

اس مرحلے کے تحت مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ)، یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی (رائے بریلی) اور کانگریس صدر راہل گاندھی(امیٹھی) کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ساتھ ہی مذہبی اعتبار سے سرخیوں میں رہنے والے فیض آباد میں بھی اسی مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سابق مرکزی وزیر جتن پرساد (دھورارا) اور سابق اترپردیش کانگریس کے صدر نرمل کھتری (فیض آباد) بھی اسی مرحلے کے تحت انتخابی میدان میں ہوں گے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس مرحلے کے لئے نامزدگی کا مرحلہ 18 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کاغذات کی جانچ 20 اپریل کوہوگی اور امیدوار 22 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ جبکہ پانچویں مرحلے کے لئے 06 مئی کو 07:00 بجے سے شام 18:00 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

پانچویں مرحلے کے تحت جن پارلیمانی نششتوں پر انتخابات منعقد ہوں گے ان میں دھورارا، سیتا پور، موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، باندا، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصر گنج، بہرائچ اور گونڈہ شامل ہیں۔

پانچویں مرحلے کی ووٹنگ میں مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 24709515 ہے جن میں سے 13259311 مرد ووٹر ہیں جبکہ خاتون رائے دہندگان کی تعداد 11448883 ہے اور 1321 تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔ جو کہ 28072 پولنگ بوتھ پر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

وہیں چھٹے مرحلے کے لئے 16 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے 22 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ