قومی خبریں

امت شاہ کی ریلی کے لیے جمع کریں بھیڑ، دادرا-نگر حویلی کی فیکٹریوں کو نوٹس!

مرکزی وزارت داخلہ امت شاہ کی ریلی یکم ستمبر کو ہونے والی ہے اور دادرا-نگر حویلی انتظامیہ نے سرکاری فیکٹریوں کو نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ وہ اس ریلی میں زیادہ سے زیادہ ملازمین کو شامل ہونے کے لیے بھیجیں۔

بی جے پی صدر امت شاہ کی فائل تصویر 
بی جے پی صدر امت شاہ کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

مرکزی وزارت داخلہ امت شاہ کی ریلی کے لیے دادرا اور نگر حویلی انتظامیہ نے سبھی سرکاری محکموں کو حکم دیا ہے کہ اس ریلی کے لیے بڑی تعداد میں بھیڑ جمع کرنی ہے اور اس کے لیے فیکٹری مزدوروں کو ریلی میں لایا جائے۔ اس مرکز کے ماتحت ریاست میں امت شاہ کی ریلی یکم ستمبر یعنی پیر کے روز ہونی ہے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

سکریٹری کلکٹر برائے صنعت اور ڈپٹی لیبر کمشنر کو ڈائریکٹر برائے صنعت کرن جیت وڈوداریا کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ بھیڑ جمع ہو اس کے لیے اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئروں کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ یہ نوڈل افسر فیکٹریوں اور چھوٹی اکائیوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو امت شاہ کی ریلی میں پہنچائے جانے کے انتظام پر نظر رکھیں گے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

نوٹس میں ڈائریکٹر نے کئی افسروں کے نام لکھے ہیں جو مختلف صنعتی یونٹوں کے نمائندوں کے ساتھ کو آرڈینیٹ کریں گے اور ان کے ذریعہ بھیجے گئے مزدوروں اور گاڑیوں وغیرہ کو ویریفائی کریں گے۔ ان افسران کو امت شاہ کی ریلی میں مزدوروں کے پہنچنے کے مکمل انتظام کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلی میں بھیڑ جمع کرنے میں مصروف انتظامیہ اس حد تک ہڑبڑی میں ہے کہ نوٹس میں ایک غلطی بھی نشان زد ہو گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کو ریلی کی جگہ تک پہنچانے کے لیے تحریری جانکاری 16 جنوری 2019 تک جمع کی جائے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 جنوری 2019 کو دادرا اور نگر حویلی میں ریلی کی تھی۔ غالباً یہ نوٹس اسی وقت کا ہے جسے اب امت شاہ کی ریلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور جلد بازی میں تاریخ بدلنا چھوٹ گیا ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اس مرکز کے ماتحت ریاست میں اس طرح کی کوشش معمول کی بات ہے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

اتنا ہی نہیں، ذرائع کے مطابق امت شاہ کی ریلی کے دن صنعتی یونٹوں کی بجلی بند کر دی جائے گی تاکہ اگر کوئی فیکٹری والا چاہے بھی تو مزدوروں کو نہ بھیجنے کے باوجود اس کے یہاں کام بند رہے۔ ایسے میں فیکٹری مالکوں کے پاس مزدوروں کو ریلی میں بھیجنے کے علاوہ دوسرا متبادل نہیں ہے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

دادرا اور نگر حویلی کے صنعتی ایسو سی ایشن سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا کہ ’’مجھے اپنے ایریا سے کم از کم 2 ہزار مزدوروں کو ریلی کے لیے بھیجنا ہے۔ امت شاہ کی ریلی 11.30 بجے ہے، ایسے میں ہم عام طور پر دوسری اور تیسری شفٹ کے مزدوروں کو ریلی کے لیے بھیجتے ہیں۔ ان کے لیے پانی اور کھانے کا انتظام بھی ہمیں کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں صاف کہا گیا ہے کہ کم از کم اتنے مزدور تو آنے ہی چاہئیں۔‘‘

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

فیکٹری مالکوں کو نہ صرف ریلی کے لیے بھیجے جانے والے مزدوروں کی تعداد بتانی ہے بلکہ ان کے لیے پانی اور کھانے کا انتظام بھی کرنا ہے، وہیں اس کام کے لیے تعینات افسران کو بھی یقینی کرنا ہے کہ اتنے مزدور ریلی کے لیے ہر حال میں پہنچے۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Aug 2019, 7:10 PM IST