قومی خبریں

کورونا ویکسین پر صرف بہار کا نہیں، پورے ملک کا حق، سبھی کو مفت ملنی چاہیے: کیجریوال

بی جے پی کے ذریعہ بہار میں کورونا ویکسین مفت تقسیم کیے جانے کے اعلان پر کیجریوال نے کہا کہ "کورونا ویکسن بہار میں ہی کیوں، پورے ملک کو مفت میں مہیا ہونی چاہیے۔ ملک میں سبھی لوگ کورونا سے پریشان ہیں۔"

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہار اسمبلی الیکشن کے لئے سنکلپ پتر میں ریاست کےلوگوں کو کورونا ویکسن مفت مہیا کرانے کے وعدے پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کو بی جے پی کو گھیرا اور کہا کہ اس پر سبھی کا حق ہے اور یہ پورے ملک میں فری ملنی چاہیے۔ شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک کے نزدیک سیلم پور فلائی اوور کو عوام کو مختص کرنے آئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا ویکسن بہار میں ہی کیوں، پورے ملک کو مفت میں مہیا ہونی چاہیے۔ ملک میں سبھی لوگ کورونا سے پریشان ہیں۔ یہ پورے ملک کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عالمی وبا کووڈ- 19 کی ویکسن آئے گی تو دیکھتے ہیں کہ کتنے کی اور کیسی ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے بی جے پی کے اس وعدے پر سوال کیا اور کہا کہ غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کا کیا ہوگا؟ جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا، انہیں یہ ٹیکا مفت میں نہیں دیا جائےگا؟ انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور کی اندازاً لاگت 303 کروڑ روپے تھی جبکہ یہ 250 کروڑ روپے میں بن کر تیار ہوا ہے۔ دہلی کی ایماندار حکومت نے دارالحکومت کے عوام کے 53کروڑ روپے بچائے۔

Published: undefined

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا سنکلپ پتر(انتخابی منشور) جاری کیا تھا جس میں یہ وعدہ کیاگیا ہے کہ حکومت بننے پر ریاست میں کورونا ویکسن سبھی کو مفت مہیا کرائی جائے گی۔ بہار اسمبلی کا الیکشن بی جے پی قومی جمہوریہ اتحاد (این ڈی اے) کے اتحادی کے طور پر وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں لڑ رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے بی جے پی کے کورونا ویکسن کے وعدے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرکے نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا۔ ’’ہندوستانی حکومت نے کووڈ تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جاننے کے لئے ویکسن اور جھوٹے وعدے آپ کو کب ملیں گے، مہربانی کرکے اپنی ریاست کے چناؤ کی تاریخ دیکھیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا