قومی خبریں

نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا ارادہ نہیں: نرموہی اکھاڑہ

سپریم کورٹ کی جانب سے ایودھیا قضیہ میں نرموہی اکھاڑا کو خارج کئے جانے اور رام مندر کے حق میں فیصلے کے بعد نرموہی اکھاڑا نے کہا ہے کہ فی الحال نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایودھیا: سپریم کورٹ کی جانب سے ایودھیا قضیہ میں نرموہی اکھاڑا کو خارج کئے جانے اور رام مندر کے حق میں فیصلے کے بعد نرموہی اکھاڑا نے کہا ہے کہ فی الحال نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اکھل بھارتیہ پنچ راما نندئے نرموہی اکھاڑا کی ایک میٹنگ اتوار کو نرموہی بازار وقع آشرم میں منعقد ہوئی۔جس میں اکھاڑے کے تقریبا سبھی پنچ موجود تھے۔ اکھاڑے کے سنتوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مندر کے حق میں ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ نرموہی اکھاڑہ کا ابھی نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Published: undefined

سانوریا دھام راجستھان کے مہنت رام سریش داس نے کہا’’ آج کی میٹنگ ملاقات کے طور پر ہوئی، عدالت نے ٹرسٹ میں نرموہی اکھاڑے کو ٹرسٹ میں شامل کر کے جو احترام دیا ہے اس سے ہم لوگوں کو بہت خوشی ہوئیہے۔ ہم سبھی پنچوں نے ایک ساتھ ’ماں سریو‘کی پوجا کی ہے۔ نظر ثانی کی اپیل داخل کرنے کی ابھی ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مہنت نے کہا کہ اگر عرضی کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ جا رہا ہے تو یہ ان کا موقف ہے ہم سبھی پنچ بہت جلد ہی حکومت سے ملیں گے اور انہیں اپنی تجویز پیش کریں گے۔

Published: undefined

نرموہی اکھاڑہ کے مہنت دنیش داس نے کہا کہ ’’رام مندر کے حق میں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے سے سبھی لوگ کافی خوش ہیں۔ یہ بھگوان رام کا ملک ہے ۔ ان کے حق میں فیصلہ آیا ہے۔ رام کے لئے نرموہی اکھاڑہ شروع سے ہی آگے رہا ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ اکھاڑہ پنچایتی مٹھ ہے جس میں تیرہ افراد شامل ہیں۔ آگے کی حکمت عملی کے لئے ہم سب آپس میں بات کریں گے۔ آج اس میٹنگ میں ’ہم نظر ثانی کی اپیل کریں گے،اکھاڑہ کی طرف سے ٹرسٹ میں کون ہوگا‘ اس پر بات چیت کریں گے۔ نرموہی اکھاڑہ چاہتا ہے کہ اس اکھاڑے کو ٹرسٹ میں صدر یا جنرل سکریٹری جیسا کوئی عہدہ دیا جائے۔ ٹرسٹ کی اسکیم کیا ہوگی یہ تو پی ایم او دفتر ہی طے کرے گا۔

Published: undefined

میٹنگ کا صدارت اکھاڑہ کے وایو وردھ سرپنچ مہنت راجا رام چندرا چار نے کی۔ اس موقع پر نائب سرپنچ مہنت نرسنگھ داس چترکوٹ، مہنت مدن موہن داس ورنداون،مہنت بھگوان داس عرف شنگاری داس ،چھت پور مدھیہ پردیش، مہنت رام کیول داس گوالیار، مہنت گھن شیام داس گپتار گھاٹ اور نرموہی اکھاڑہ کے ترجمان پربھاس سنگھ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined