قومی خبریں

کشمیری خواتین بغیر محرم حج پر جانے کیلئے تیار نہیں!

مرکزی حج کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے1320 خواتین نے محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے درخواستیں دی ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی کشمیر سے وابستہ نہیں ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کشمیری عازمین حج کی فائل تصویر

سری نگر: ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر میں کسی ایک خاتون نے بھی محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ’نئی حج پالیسی کے تحت 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کے لئے محرم کے ساتھ ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ہمیں جو 32 ہزار 332 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں کسی ایک خاتون نے بھی محرم کے بغیر حج پر جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی ہے‘۔ مرکزی حج کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے 1320 خواتین نے محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے درخواستیں دی ہیں‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ برس 31 دسمبر کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اقلیتی امور کی مرکزی وزارت سے کہا کہ امسال بغیر محرم کے حج پر جانے کی خواہشمند خواتین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قراردیکر حج پر جانے کی اجازت دے دی جانی چاہیے۔

Published: 18 Jan 2018, 3:58 PM IST

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ریاستی حج کمیٹی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہمیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جس میں کسی خاتون نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہو‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا ’خواتین کی ایک بھاری تعداد نے محرم کے ساتھ حج پر جانے کے لئے درخواستیں دی ہیں‘۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2014 ء میں سعودی عرب نے نئی حج پالیسی مرتب کی جس میں اعلان کیا گیا کہ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین بغیر محرم حج کے لئے آسکتی ہیں۔ لیکن ایک شرط یہ رکھی گئی تھی کہ ایسی خواتین کو خواتین کے گروپ میں آنا پڑے گا۔

Published: 18 Jan 2018, 3:58 PM IST

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار نے گذشتہ برس نئی حج پالیسی کا اعلان کرکے خواتین سے متعلق سعودی حکومت کے تین سال پرانے حکم کو اس میں شامل کرلیا۔ ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر نے بتایا کہ بیشتر ریاستوں کے لئے امسال دو امبارکیشن پوائنٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’ریاست کے عازمین حج کے لئے نئی دہلی دوسرا امبارکیشن پوائنٹ ہے۔ پیسوں کی بچت کے لئے ریاست کے عازمین حج نئی دہلی امبارکیشن پوائنٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

سری نگر ائرپورٹ سے جانے والے عازمین کو 1 لاکھ 9 ہزار روپے جبکہ دہلی سے جانے والوں کو 73 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے‘۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کا انتخاب کرنے والے عازمین کو نئی دہلی از خود اپنے خرچے پر پہنچنا ہوگا۔ دریں اثنا ریاستی حج کمیٹی کے مطابق سال2018ء کے عازمین حج کی قرعہ اندازی حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ یعنی 19جنوری2018ء کو دوپہر 12بجے کے بعد ہوگی۔

Published: 18 Jan 2018, 3:58 PM IST

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

درخواست دہندگان اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔منتخب شدہ عازمین کی فہرست اگلے روزمقامی اخباروں میں شائع کی جائے گی اور قرعہ اندازی کے فوراً بعد یہ فہرست ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں بھی دستیاب ہوگی۔

حج کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حج کمیٹی نے 32332 درخواستیں وصول کی ہیں، جن میں 30373جنرل زمرے اور1959اے کٹیگری کی درخواستیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کے تعلق سے اس بار جموں وکشمیر کو 6163 نشستیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کو3610نشستوں کا اضافی کوٹا بھی دیا گیا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ 1959نشستیں اے زمرے کے عازمین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں اور باقی 7814نشستیں تمام اضلاع میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔

Published: 18 Jan 2018, 3:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Jan 2018, 3:58 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ