قومی خبریں

نوری چھمب آبشار بہت جلد ایک بڑے سیاحتی مرکز میں تبدیل ہونے کو تیار!

نوری چھمب آبشار ضلع پونچھ سے قریب 40 کلو میٹر دور پیر کی گلی کے نیچے بہرام گالہ گاؤں میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں پر تاریخی مغل روڈ اس کے پاس سے ہی گذرتا ہے۔

نوری چھمب آبشار، تصویر یو این آئی
نوری چھمب آبشار، تصویر یو این آئی 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ واقع نوری چھمب آبشار اس یونین ٹریٹری کا ایک بڑا سیاحتی مقام بننے والا ہے۔ مغل شہنشاہ جہانگیر کی شریک حیات نور جہاں کے نام سے منسوب نوری چھمب آبشار وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام مرحلہ اول میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت اس سیاحتی مقام پر تمام سہولیات کو سیاحوں کے لئے دستیاب رکھے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ آبشار ضلع پونچھ سے قریب چالیس کلو میٹر دور پیر کی گلی کے نیچے بہرام گالہ گاؤں میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں پر تاریخی مغل روڈ اس کے پاس سے ہی گزرتا ہے۔ پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر تنویر خان نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ جگہ بھی بہت جلد یونین ٹریٹری کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہوگی اور اس سے جموں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

تنویر خان کا کہنا ہے کہ اس مقام کی ایک خاص تاریخی حیثیت ہے اور سیاح یہاں آکر اس کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں گے۔ ایگزیکٹو انجینئر ٹورزم سریش کمار، جو اس پروجیکٹ کے نگران ہیں، نے بتایا کہ 'ڈیولپمنٹ آف نوری چھمب' کے نام سے موسوم یہ خوبصورت پروجیکٹ قریب چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا اور اس خوبصورت مقام کے لئے سرکاری اراضی پر انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا۔

Published: undefined

سریش کمار نے مزید بتایا کہ یہ ایک مرکزی اسکیم کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تعمیر ماہ رواں کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ موصوف نے کہا کہ پروجیکٹ قریب نوے فیصد مکمل ہے جہاں پارکنگ، کیفٹیریا، پارک وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined