قومی خبریں

’مجبور کرایہ دار سے کرایہ وصول کیا تو مالک مکان کو جیل بھیج دیا جائے گا‘

ضلع مجسٹریٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مالک مکان کرایہ دار پر کرایہ کے لئے زور دیگا اور وصول کرنے کی کوشش کرتا پایا جائے گا تو اسے ایک سال قید کی سزا دی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نوئیڈا: قومی راجدھانی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں مزید 5 مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور ضلع انتظامیہ نے کورونا متاثرین کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہفتہ کے روز لوگوں کو راحت دینے کے لئے کئی سخت اقدام اٹھائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مالک مکان کرایہ دار پر کرایہ کے لئے زور دیگا اور وصول کرنے کی کوشش کرتا پایا جائے گا تو اسے ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

Published: undefined

کورونا کے پھیلاؤ اور اس کے بعد ملک بھر میں نافذ کئے گئے ’لاک ڈاؤن‘ کی مار سب سے زیادہ ان محنت کشوں پر پڑی ہے جو دور دراز کے علاقوں سے قومی راجدھانی میں روزگار کی تلاش میں آئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف ان کا روزگار ختم ہو گیا اور دوسری طرف انہیں مکانوں کا کرایہ ادا کرنے کی فکر ستا رہی ہے۔

Published: undefined

ان تمام پریشانیوں کے پیش نظر ہفتہ کے روز گوتم بدھ نگر ضلع کے ڈی ایم بی این سنگھ نے حکم جاری کر دیا، اس حکم کے مطابق گوتم بدھ نگر کے تمام مالکان مکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی کسی کرایہ دار سے کرایہ وصول نہ کرے۔ اگر کوئی مالک مکان ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے ایک سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے فورا بعد کچھ مالکان مکان نے ان کے حکم کی تائید کی اور اعلان کیا کہ وہ کسی کرایہ دار پر کرایہ کے لئے زور نہیں دیں گے اور نہ ہی کرایہ وصول کرنے کے لئے ان کے پاس جائیں گے۔

آئی این این ایس کی رپورٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد سنگیتا سنگھ نامی گاؤں کلیسرا (گریٹر نوئیڈا) کی رہائشی مالک مکان نے ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی کہ ان کے علاقے میں دو مکانات ہیں اور دونوں میں کرایہ دار موجود ہیں۔ انہوں نے تمام کرایہ داروں سے کہا ہے کہ انہیں پریشانی کے اس دور میں کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ضلع انتظامیہ نے مزید پانچ کورونا کے مریضوں کے مثبت پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پانچ ملزمان نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہر میں پائے گئے ہیں۔ ان پانچ میں سے ایک معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر-44 میں واقع ایک مکان سے منظر عام پر آیا ہے، اس مکان کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق شہر میں اب تک 23 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں اور جنگی پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined