قومی خبریں

نوئیڈا انجینئر موت معاملہ: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بلڈر ابھے کمار کی فوری رہائی کا دیا حکم

اترپردیش کے نوئیڈا میں 16 جنوری کی رات سیکٹر-150 میں سافٹ ویئر انجینئر یووراج مہتا کی ایک زیر تعمیر سائٹ کے گڑھے میں گرنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

نوئیڈا سیکٹر-150 کے ایک گڑھے میں گر کر سافٹ ویئر انجینئر یووراج مہتا کی موت کے معاملے میں گرفتار بلڈر ابھے کمار کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے بلڈر کو غیر قانونی حراست سے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بلڈر نے ’ہیبس کارپس کی رٹ‘ داخل کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔ ڈبل بنچ میں شامل جسٹس سدھارتھ اور جسٹس جے کرشنا اپادھیائے نے سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

Published: undefined

وِش ٹاؤن کے ڈائریکٹر ابھے کمار نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں گرفتاری اور حراست کو غیر قانوی، کالعدم اور باطل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی میں ابھے کمار کی جانب سے دلیل دی گئی تھی کہ پولیس نے گرفتاری میمو کی شق 13 کی تعمیل نہیں کی اور نہ ہی عرضی گزار کو پہلے سے اس کے متعلق کوئی اطلاع دی گئی تھی۔

Published: undefined

ابھے کمار کے وکیل نے عدالت میں دلیل دی کہ پولیس کے ذریعہ گرفتاری کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ عدالت نے بھی دلیل کو تسلیم کیا کہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا اور اس میں کئی خامیاں بھی ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ عرضی گزار ابھے کمار کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل گورنمنٹ ایڈووکیٹ (اے جی اے) کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ افسران کو اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے مطلع کریں اور فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کا انتظار نہ کریں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اترپردیش کے نوئیڈا میں 16 جنوری کی رات سیکٹر-150 میں سافٹ ویئر انجینئر یووراج مہتا کی ایک زیر تعمیر سائٹ کے گڑھے میں گرنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ ساتھ بلڈر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ اٹھا تھا، اور اس معاملے نے کافی طول پکڑا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے بلڈر سمیت کئی دیگر افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined