قومی خبریں

دہلی میں ’کوی شیلڈ‘ کی خوراکیں پھر ختم! کئی ٹیکہ کاری مراکز بند

دہلی میں پیر کی شب 10 بجے تک کورونا ویکسین کی صرف 36310 خوراکیں ہی دی جا سکیں، جبکہ پہلے روزانہ تقریباً 1.5 لاکھ ویکسین کی خوراکین فراہم کی جا رہی تھیں

کورونا ویکسین/ یو این آئی
کورونا ویکسین/ یو این آئی PHOOL CHANDRA

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کو ایک مرتبہ پھر کورونا کی ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد کی ٹیکہ کاری ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے گزشتہ روز کہا کہ منگل سے کئی ٹیکہ کاری مراکز کو مجبوراً بند کرنا پڑے گا، کیونکہ دہلی کے پاس کورونا کی ’کوی شیلڈ‘ ویکسین کی خوراکیں ختم ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں پیر کی شب 10 بجے تک کورونا ویکسین کی صرف 36310 خوراکیں ہی دی جا سکیں، جبکہ پہلے روزانہ تقریباً 1.5 لاکھ ویکسین کی خوراکین فراہم کی جا رہی تھیں۔

Published: undefined

ویکسین کی قلت پر مبنی رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’’دہلی میں ویکسین پھر ختم ہو گئی ہے۔ مرکزی حکومت ایک دو دن کی ویکسین فراہم کرتی ہے اور پھر کئی دنوں تک ویکسین مراکز کو بند رکھنا پڑتا ہے۔ مرکزی حکومت کی کیا مجبوری ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے دن بعد بھی ہمارے ملک کا ویکسین پروگرام لڑکھڑا کر چل رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی حکومت بارہا ویکسین کی قلت پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پیر کی صبح کوی شیلڈ کی 19 ہزار خوراکیں اور کو ویکسین کی 2 لاکھ 39 ہزار خوراکیں موجود تھیں۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ پیر کے روز 36238 ٹیکوں کی خوراکیں دی گئیں، جس کے بعد دہلی میں اب تک دی گئی خوراکوں کی تعداد 89 لاکھ 37 ہزار 904 ہو گئی۔

Published: undefined

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 21 جون سے کورونا وائرس کے خلاف اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ کووین پلیٹ فارم پر دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں 21-27 جون سے یومیہ 61.14 خوراکیں فراہم کی گئیں، جو بعد میں 28 جون سے 4 جولائی تک کے ہفتوں میں گھٹ کر یومیہ 41.92 لاکھ ہو گئی۔ جبکہ 5 جولائی سے 11 جولائی تک ہفتہ میں اوسط تعداد 34.32 لاکھ خوراک تک گر گئی۔

Published: undefined

تاہم، وزارت صحت نے کہا ہے کہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس 1.54 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں تاحال موجود ہیں۔ قومی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک ہندوستان میں 37.73 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔ مرکز کا منصوبہ ہے کہ رواں سال دسمبر کے اواخر تک ہندوستان کی مکمل بالغ آبادی کو کورونا کا ٹیکہ لگا دیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined