کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ضرور نافذ کریں گے۔ امت شاہ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں بی جے پی کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ دریں اثنا، انہوں نے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی نشانہ لگایا۔
Published: undefined
وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہا ’’ممتا بنرجی کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ بی جے پی 2026 کے انتخابات میں مغربی بنگال میں اقتدار میں آئے گی۔ ممتا بنرجی ماں، ماٹی، مانوش کے نعرے کے ساتھ بائیں بازو کو ہٹا کر اقتدار میں آئیں لیکن بنگال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج بھی بنگال میں دراندازی، خوشامد، سیاسی تشدد اور بدعنوانی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
امت شاہ نے مزید کہا ’’کمیونسٹوں اور ممتا بنرجی نے مل کر بنگال کو برباد کر دیا ہے۔ اگر 2026 میں بی جے پی کی حکومت بنانی ہے تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس کی بنیاد رکھیں اور مودی جی کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کرے گی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا!
Published: undefined
امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اسے لاگو ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یاد رہے کہ شاہ تاریخی ایسپلینیڈ میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی 42 میں سے 18 سیٹیں جیتی تھیں، جو اس کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا