قومی خبریں

یوپی کے گاؤں ’لاین‘ میں بی جے پی والوں کا داخلہ ممنوع، یوگی حکومت پریشان

لاین گاؤں میں مقامی لوگوں نے اپنے دروازں پر ایک نوٹس لگایا ہے جس میں لکھا گیا ہے ’بی جے پی کے لوگوں کا استقبال نہیں ہے‘، لوگ صرف آر ایل ڈی لیڈر کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کسان تحریک کے اثرات ابھی تک کم نہیں ہوئے ہیں۔ شاملی ضلع میں دیہی عوام بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کی سخت مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں اور انھیں انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔ لاین گاؤں میں مقامی لوگوں نے اپنے دروازوں پر یہ کہتے ہوئے نوٹس لگایا ہے کہ صرف راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے۔ نوٹس میں لکھا ہے ’’بی جے پی کے لوگوں کا استقبال نہیں ہے۔‘‘ مقامی بی جے پی رکن اسمبلی تیجندر نروال سے لوگ ناراض ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ بی جے پی لیڈران و کارکنان کو علاقے میں دیکھنا نہیں چاہتے۔

Published: undefined

مقامی کسان رادھے شیام تیاگی سے جب اس ناراضگی کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’یہ رکن اسمبلی پانچ سال پہلے چنے جانے کے بعد یہاں ایک بار بھی نہیں آئے ہیں۔ کسان تحریک کے دوران بھی انھوں نے ہم سے بات کرنے کی کبھی زحمت نہیں اٹھائی۔ ہم کسی ایسے شخص کو ووٹ کیوں دیں جو پانچ سال میں ایک بار آتا ہے؟‘‘

Published: undefined

لاین گاؤں کے باشندوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈران و کارکنان کی مخالفت کیے جانے سے ریاست کی یوگی حکومت پریشان ہے۔ بی جے پی لیڈران کو خوف ہے کہ اگر ایسے ہی حالات رہے تو اسمبلی انتخابات میں پارٹی امیدوار بری طرح شکست کا سامنا کریں گے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ آر ایل ڈی کارکنان و لیڈران کا استقبال اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ لگاتار گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں اور سال بھر چلی کسان تحریک کے دوران مقامی لوگوں کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined