قومی خبریں

نتیش کمار اور نائب وزیرا علیٰ تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں سے ملاقات مثبت رہی، اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کے درمیان انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@AITCofficial</p></div>

تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

 
ali

کلکتہ: 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے آج دوپہر میں ریاستی سکریٹریٹ میں بہار کے ویر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ملاقا ت کی۔ ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں سے ملاقات مثبت رہی، اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کے درمیان انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نتیش کمار کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پٹنہ میں ایک احتجاجی جلسہ انعقاد کرنے کی تجویز دی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ نتیش کمار آںجہانی جے پرکاش نارائن کی تربیت میں سیاسی منزلیں طے کی ہیں۔ جے پرکاش احتجاجی سیاست کے لئے اہم ہیں، ہم میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم سب ایک ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جو ہیرو بن رہی ہے اس کو زیرو بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تمام وفاقی ادارے کو کمزور کر دیا ہے، نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ہم ان تمام مسائل پر اتحاد و اتفاق قائم کرکے کام کرنے کو تیار ہیں۔ وزیرا علیٰ نتیش کمار گزشتہ کئی مہینوں سے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کجریوال سے ملاقات کی تھی۔ نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔

Published: undefined

ممتا بنرجی راہل گاندھی کی تنقید کرتی رہی ہیں۔ مگر ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ممتا بنرجی کے رویے میں نرمی آئی ہے۔ اس سے قبل ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی تھی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور اسٹالن کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اس معاملے میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس تناظر میں ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے درمیان ہوئی ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined