قومی خبریں

بنگال میں 30 اکتوبر تک نافذ رہے گا رات کا کرفیو

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کا کرفیو آج سے پہلے کی طرح نافذ ہو جائے گا۔ لوگ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک بغیر کسی وجہ کے سفر نہیں کریں گے۔

کولکتہ پولیس، تصویر آئی اے این ایس
کولکتہ پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: کلکتہ میں آج 20 اکتوبر سے پہلے ہی طرح رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ بنگال میں 30 اکتوبر تک لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایات پر ریاستی حکومت نے درگا پوجا کے پیش نظر رات کے کرفیو میں بھی نرمی کردی تھی۔ درگا پوجاکے موقع پر رت 11بجے سے شام 5بجے تک کے کرفیوکو ختم کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اب ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کا کرفیو آج سے پہلے کی طرح نافذ ہو جائے گا۔ لوگ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک بغیر کسی وجہ کے سفر نہیں کریں گے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ درگا پوجا کے پیش نظر بنگال حکومت نے پابندیوں سے چھوٹ دیتے ہوئے ریستوران اور کیٹرنگ کی دکانوں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔ ریستوران اور دکانوں کو 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان چھوٹ دی گئی تھی

Published: undefined

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ریاستی انتظامیہ اور ماہرین صحت کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے جس طرح سے کولکاتا اور اس سے ملحقہ اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس بار ہریدوار کے کمبھ کی طرح درگا پوجا بھی ایک سپر اسپریڈر ثابت ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال کی طرح ریاستی حکومت اور کلکتہ ہائی کورٹ نے منتظمین کو ہدایت دی تھی کہ کورونا سے متعلقہ پابندیوں پر عمل کریں، لیکن چند پنڈالوں کے علاوہ تمام مقامات پر کورونا پروٹوکول کو کھلے عام اڑایا جا رہا تھا۔ یہاں تک کہ ریاستی حکومت کی بار بار اپیلوں اور تیسری لہر کے بارے میں ماہرین کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود پنڈال میں چلنے والے زیادہ تر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined