قومی خبریں

جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے جاری، چنڈی گڑھ میں بھی لی گئی تلاشی

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کی صبح جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے تعلق ہونے سے متعلق مختلف کیسوں کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر لگاتار دوسرے دن چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کی صبح جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے تعلق ہونے سے متعلق مختلف کیسوں کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ این آئی اے نے جمعے کے روز جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں 14 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ این آئی اے نے جمعے کے روز آر سی 05/2022 این آئی اے/ جے ایم یو کیس کے سلسلے میں کولگام، پلوامہ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستانی کمانڈورں کی شہہ پر مختلف جعلی ناموں کے تحت کالعدم تنظیموں اور ملی ٹنٹ اعانت کاروں کی طرف سے ملی ٹنٹ اور دیگر تخریبی کاروائیاں انجام دینے کے لئے رچائی جا رہی، سازشوں کے متعلق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined