قومی خبریں

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

ذرائع کے مطابق بارہمولہ میں ظہور احمد ملہ ولد بشیر احمد ملہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جو خود اس وقت اودھم پور جیل میں بند ہے۔

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سری نگر اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق بارہمولہ میں ظہور احمد ملہ ولد بشیر احمد ملہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جو خود اس وقت اودھم پور جیل میں بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ضلعے کے خواجہ باغ علاقے میں معراج الدین بٹ ولد غلام محمد بٹ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے دیون کالونی نشاط میں فیروز احمد شیخ، خالد شیخ، ظہور شیخ فرزندان غلام احمد شیخ جو ہوٹل ہلٹن پہلگام کے مالک ہیں، کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined