رشوت لینے کے معاملہ میں دو اعلی افسران کے درمیان چل رہی جنگ کے دوران سی بی آئی کے دونوں افسران ڈائریکٹر آلوک ورما اور خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کو مرکزی حکومت نے چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ ناگیشور راؤ کو سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ عبوری ڈائریکٹر کے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی سی بی آئی میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔
بدھ کی صبح چارج سنبھالتے ہی سی بی آئی کے نئے عبوری ڈائریکٹر ناگیشور راؤ کے حکم سے ارون شرما کو جی ڈی پالیسی، جی ڈی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اے سی (سوم) کے ڈی آئی جی منیش سنہا کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے راکیش استھانہ کے معاملہ کو فاسٹ ٹریک انویسٹی گیشن میں ڈال دیا ہے۔ سی بی آئی دفتر کے 10 ویں اور 11ویں فلور کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: 24 Oct 2018, 10:09 AM IST
واضح رہے کہ سی بی آئی نے اپنے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ اور کئی دیگر افسران کے خلاف مبینہ طور پر گوشت کے تاجر معین قریشی سے رشوت لینے کے الزام میں اتوار کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ قریشی کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے کئی معاملات میں مقدمات کا سامنا ہے۔
سی بی آئی کا الزام ہے کہ دسمبر 2017 اور اکتوبر 2018 کے درمیان کم از کم 5 مرتبہ رشوت دی گئی۔ اس کے ایک دن بعد سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Published: 24 Oct 2018, 10:09 AM IST
کون ہیں ناگیشور راؤ؟
ناگیشور راؤ 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور تلنگانہ کے اڈیشہ کیڈر کے آئی پی ایس رہ چکے ہیں۔ وہ 5 سال تک سی بی آئی کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ناگیشور راؤ کی شبیہ ایک سخت افسر کی رہی ہے۔ ان کے بہترین کاموں کی بنیاد پر انہیں صدر اعزاز، اسپیشل ڈیوٹی میڈل، اڈیشہ گورنر سمیت کئی انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔
ناگیشور راؤ کے کریر کا آغاز بھی دھماکہ خیز رہا تھا۔ ان کی پہلی پوسٹنگ تالچیر میں 90-1989 میں ہوئی تھی۔ تالچیر کو کوئلہ مافیہ کا گڑھ مانا جاتا تھا۔ راؤ نے تقرری کے بعد وہاں نظم و نسق کی صورت حال کو بہتر بنا دیا تھا۔
Published: 24 Oct 2018, 10:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Oct 2018, 10:09 AM IST