نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2026 کا شاندار افتتاح، تصویر بشکریہ @dpradhanbjp
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ (10 جنوری) کو قطر کے وزیر ثقافت عبد الرحمٰن بن حمد بن جاسم بن الثانی، اسپین کے وزیر ثقافت ارنسٹ الرٹاسن ڈومینیک اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں نیو دہلی ورلڈ بک فیئر-2026 (نئی دہلی عالمی کتاب میلہ) کا افتتاح کیا۔ دنیا کا سب سے بڑا کتابی میلہ (این ڈی ڈبلیو بی ایف 2026) خیالات کے سنگم کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط ’ریڈنگ کلچر‘ کا ایک عظیم جشن ہے۔
Published: undefined
کتاب میلے کا تھیم ’ ہندوستانی فوجی تاریخ: شجاعت اور حکمت @75‘ ہے، جبکہ قطر اور اسپین جیسے ممالک کی شرکت اس ثقافتی اور ادبی تقریب کو بین الاقوامی اہمیت عطا کرتی ہے۔ اس موقع پر جدوجہد آزادی کے اَن کہے ابواب اور سنبل پور کی سرزمین پر ہونے والی جدوجہد پر مبنی کتاب ’کڈوپالی کی گاتھا: 1857 کی اَن سنی کہانی‘ کے ترجمے کی رونمائی کی گئی۔
Published: undefined
کتاب ’کڈوپالی کی گاتھا: 1857 کی اَن سنی کہانی‘ کے متعلق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ کتاب اردو، بنگالی، آسامی، پنجابی، مراٹھی اور ملیالم سمیت 9 ہندوستانی زبانوں اور ایک بین الاقوامی زبان (اسپینش) میں جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ تصنیف ہندی، انگریزی اور اوڈیا میں شائع ہو چکی تھی۔ اب یہ کتاب 13 زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ کوشش ویر سریندر سائی اور کڈوپالی کے شہداء کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی کثیر اللسانی اور عالمی مکالمے کی روایت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پڑھنے کی ثقافت کو عوامی تحریک کی شکل دینے کی سمت میں یہ تقریب ایک اہم قدم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم کا ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور صرف انفراسٹرکچر یا ٹیکنالوجی تک محدود نہیں ہے، بلکہ ایک باشعور، غور و فکر کرنے والی اور مطالعہ کرنے والی نسل کی تشکیل پر مبنی ہے۔ کتابوں، تہذیب اور مکالمے کے ذریعے ملک میں ریڈنگ کلچر کو نئی توانائی بخشنے والے اس شاندار انعقاد کے لیے نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined