قومی خبریں

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن بھگدڑ: راہل گاندھی نے قلی بھائیوں سے کی ملاقات، مسافروں کی جان بچانے کے لیے کیا اظہارِ شکر

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران قلی بھائیوں نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے کئی مسافروں کی جان بچائی تھی۔ اس کے لیے میں نے ہندوستانیوں کی جانب سے آج ان کا شکریہ ادا کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر قلی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/RahulGandhi">@RahulGandhi</a></p></div>

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر قلی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر @RahulGandhi

 

پریاگ راج میں ’مہاکمبھ میلہ‘ تو ختم ہو گیا ہے، لیکن اس سے جڑی کچھ تلخ یادیں ہمیشہ کے لیے لوگوں کے ذہن میں موجود رہیں گی۔ ان تلخ یادوں میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہوئی بھگدڑ کا اندوہناک واقعہ بھی ہے جس میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہاکمبھ جانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جمع مسافروں نے جب متعین پلیٹ فارم کی جگہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ٹرین آنے کی خبر سنی تو تیزی کے ساتھ وہاں پہنچنے کی کوشش کی، جس کے سبب کئی جانیں تلف ہو گئیں۔ جب یہ حادثہ ہوا تو وہاں موجود قلی بھائیوں نے کئی مسافروں کی جان بچائی اور وہ لاتعداد لوگوں کے لیے ایک فرشتہ ثابت ہوئے۔ ان قلی بھائیوں سے آج راہل گاندھی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر ملاقات کی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قلی بھائیوں سے ملاقات کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ مطلع بھی کیا ہے کہ سبھی ہندوستانیوں کی جانب سے قلی بھائیوں کا وہ شکریہ ادا کرنے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’اکثر سب سے تاریکی بھرے وقت میں ہی انسانیت کی روشنی سب سے زیادہ چمکتی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران قلی بھائیوں نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے کئی مسافروں کی جان بچائی تھی۔ اس کے لیے میں نے ہندوستانی باشندوں کی طرف سے آج ان کا شکریہ ادا کیا۔‘‘

Published: undefined

اس پوسٹ میں راہل گاندھی نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ ایسے حادثوں سے سبق حاصل کریں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ایسے حادثوں سے سبق لینا ضروری ہے۔ بھیڑ کو قابو میں کرنا، جدید تکنیک کا استعمال، بہتر انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی انتظامات کو مضبوط کر کے ان حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’امید ہے حکومت اس سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے گی، تاکہ ہر طبقہ کے مسافر محفوظ سفر کر سکیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کی قلی بھائیوں سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ پارٹی نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر قلی بھائیوں سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی جی نے قلی بھائیوں کا پورے ملک کی طرف سے شکریہ ادا کیا، کیونکہ حادثہ کے وقت قلی بھائیوں نے انسانیت دکھاتے ہوئے جس طرح لوگوں کی مدد کی، وہ قابل تعریف تھا۔‘‘ اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’امید ہے حکومت ایسے حادثات سے سبق لے گی، تاکہ آگے کبھی ایسے حادثات نہ ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined