قومی خبریں

ناقابل تسخیر قلعہ ہےمودی کی نئی 12 کروڑ کی مرسڈیز کار

12 کروڑ روپے کی مرسڈیز میبیک ایس 650 کار میں ایسی فل پروف سکیورٹی ہے کہ اس پر اے کے 47 سے داغی گئی گولیوں سے لے کر کسی بم دھماکے کا بھی اثر نہیں ہوتا ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے میں چلنے والی نئی مرسڈیز میبیک کسی ناقابل تسخیر قلعے سے کم نہیں ہے۔ حال ہی میں مسٹر مودی کے قافلے میں 12 کروڑ روپے کی اس کار کو دیکھا گیا تھا ۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن جب حال ہی میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے، تو مسٹر مودی نے نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ان کا استقبال کیا تھا ۔ اس وقت دنیا کے ان دو سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ وہاں موجود لوگوں کے لئے یہ کار توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔

Published: undefined

12 کروڑ روپے کی مرسڈیز میبیک ایس 650 کار میں ایسی فل پروف سکیورٹی ہے کہ اس پر اے کے 47 سے داغی گئی گولیوں سے لے کر کسی بم دھماکے کا بھی اثر نہیں ہوتا ۔ مرسڈیزمیبیک 650 گارڈ وی آر 10 سطحی سکیورٹی کے ساتھ ایک جدید ترین ماڈل ہے۔ اس کے علاوہ اس کا سکیورٹی سسٹم بہترین کلاس کا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے ایس پی جی ایک وقف تنظیم ہے ۔ ایس پی جی ہی ہے جو وزیر اعظم کے حفاظتی انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتی ہے اور یہ فیصلہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم کی گاڑی یا سکیورٹی سے متعلق کس جہت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

مرسڈیز میبیک ایس 650 گارڈ میں6.0 لیٹر ٹوئن-ٹربو وی 12 انجن ہوتا ہے ۔ یہ 516 بی ایچ پی پاور اور 900 این ایم ٹارک دیتا ہے۔ کار کی ٹاپ سپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ اس کار کا سخت ا سٹیل کور گولی یا کسی بھی دھماکے کو برداشت کر سکتا ہے۔ کار میں سوار افراد دو کلو میٹر کی دوری پر ہونے والے 15 کلوگرام تک کے ٹی این ٹی دھماکے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی دنیا کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں ، جن کو دہشت گردوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے سال 2013 میں مسٹر مودی کی پٹنہ میں ہنکار ریلی ہوئی تھی۔ اس دوران یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined