قومی خبریں

اجیت پوار کی موت پر بھتیجے روہت پوار کو گہری سازش کا شبہ، ماہر ایجنسیوں سے تحقیقات کا مطالبہ

روہت پوار نے کہا کہ ’’حادثے سے ایک روز قبل دادا کو شام کو ممبئی سے پونے آنا تھا، اس وقت قافلہ بھی چل پڑا تھا۔ لیکن دادا کار سے کیوں نہیں گئے؟ اجیت دادا کو ایک بڑے لیڈر سے ملنا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>روہت پوار / ویڈیو گریب</p></div>

روہت پوار / ویڈیو گریب

 

اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کے متعلق اٹھ رہے کئی طرح کے سوالوں کے درمیان ان کے بھتیجے روہت پوار نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے دہلی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میرے چچا اجیت دادا کی موت طیارہ حادثے میں ہو گئی تھی، بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ ہمیں کچھ شک ہے اس لیے ہم نے ایک پریزنٹیشن تیار کیا ہے۔‘‘ اس سے قبل انہوں نے منگل (10 فروری) کو ممبئی میں پریس کانفرنس کر ماہر ایجنسیوں کے ذریعہ اس حادثے کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Published: undefined

روہت پوار نے کہا تھا کہ ’’پورا مہاراشٹر سوال کر رہا ہے کہ اجیت دادا کا ’طیارہ حادثہ‘ ایک حادثہ تھا یا کوئی سازش؟ میں آپ سب کے ساتھ وہی شیئر کر رہا ہوں جو میں محسوس کر رہا ہوں۔ کچھ لوگ اب بھی دادا کے کہیں سے آنے کی امید کر رہے ہیں، کچھ کہتے ہیں کہ ایئرکرافٹ میں 6 لوگ تھے، وہ اجیت دادا کی باڈی نہیں تھی، یہ اب بھی ایک برے خواب جیسا لگتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اجیت پوار کے بھتیجے روہت پوار کا کہنا تھا کہ ’’اجیت پوار کا طیارہ حادثہ سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ ہم نے اجیت پوار کے حادثے کے بارے میں کچھ چیزوں کی جانچ بھی کی۔ ایک کتاب میں لکھا ہے کہ اگر آپ کسی انسان کو مارنا چاہتے ہیں تو سب سے آسان طریقہ ہے کہ اس انسان کے ڈرائیور کو مار دیا جائے۔ حادثے سے ایک روز قبل دادا کو شام کو ممبئی سے پونے آنا تھا، اس وقت قافلہ بھی چل پڑا تھا۔ لیکن دادا کار سے کیوں نہیں گئے؟ اجیت دادا کو ایک بڑے لیڈر سے ملنا تھا۔‘‘

Published: undefined

روہت پوار نے پریس کانفرنس کے دوران طیارہ کی کمان سنبھال رہے کیپٹن سمت کپور کے گزشتہ ریکارڈ پر سوال اٹھایا اور ماضی میں شراب نوشی کی وجہ سے 3 سال کی معطلی کا حوالہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی کے پاس اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف ماہر ایجنسیوں کے ذریعے جامع تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ بھی کیا، جن میں ہندوستانی ایجنسیوں کے علاوہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی انویسٹی گیشن اینڈ اینالیسس اور برطانیہ کی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ (اے اے آئی بی) شامل ہوں۔

Published: undefined

روہت پوار نے مزید الزام عائد کیا تھا کہ حادثہ کا شکار لیرجیٹ طیارہ کی مالک کمپنی ’وی ایس آر‘ کا ڈی جی سی اے کے افسران پر کافی اثر و رسوخ ہے اور وہ کچھ بھی کر کے بچ سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وی ایس آر کمپنی کا ایک طیارہ کے 2023 میں ہوئے حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ پہلے پیش کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود وی ایس آر کمپنی کے طیارے اب بھی اعلیٰ سطح کے لیڈران کے ذریعہ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ کمپنی کا آپریٹگ لائسنس کبھی کیوں نہیں منسوخ کیا گیا؟ بکنگ کرنے والی کمپنی ایرو، وی ایس آر کمپنی اور پائلٹ سمت کپور پر سنگین شبہ ہے۔ ہمیں نہیں لگتا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ تھا، اس میں سازش کی بو ہے۔

Published: undefined

روہت پوار نے حادثہ سے پہلے کے واقعہ کے متعلق بھی کئی سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آخری لمحات سے قبل طیارہ کا ٹرانسپونڈر جان بوجھ کر بند کر دیا گیا تھا؟ روہت پوار کے مطابق اصل پائلٹ ساحل مدان اور یش مبینہ طور پر ٹریفک کی وجہ سے تاخیر سے پہنچے تھے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ سمت کپور اور شامبھوی پاٹھک ایئرپورٹ تک کیسے پہنچے؟ کیا وہ آس پاس ہی رہتے تھے؟

Published: undefined

روہت پوار نے یہ بھی کہا تھا کہ شامبھوی پاٹھک کو سمت کپور کے مقابلے میں لیرجیٹ اڑانے کا زیادہ تجربہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طیارہ کے ایک طرف جھکنے پر کپور خاموش رہے۔ این سی پی (ایس پی) نے پوچھا کہ ’’انہوں نے (کپور نے) مشکل رنوے 11 کا مطالبہ کیوں کیا اور مرئیت کے مسائل کے باوجود لینڈنگ کی کوشش کیوں کی؟‘‘ انہوں نے پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ این ایس پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے حادثے کے بعد اس سانحہ میں سازش کے کسی بھی امکان کو خارج کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined