قومی خبریں

یوپی میں سڑکوں کی مرمت میں لاپرواہی، ایجنسیوں پر کروڑوں کا جرمانہ

اتر پردیش میں جل جیون مشن کی 'ہر گھر جل یوجنا' کے تحت ہر گاؤں میں بچھائی جانے والی پائپ لائنوں کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑکوں کی مرمت میں لاپرواہی برتنے والی ایجنسیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: اتر پردیش میں جل جیون مشن کی 'ہر گھر جل یوجنا' کے تحت ہر گاؤں میں بچھائی جانے والی پائپ لائنوں کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑکوں کی مرمت میں لاپرواہی برتنے والی ایجنسیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

نمامی گنگے اور دیہی واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری انوراگ سریواستو نے جائزہ میٹنگ میں تقریباً نصف درجن ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں پر کروڑوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ گومتی نگر کے کسان بازار میں واقع ریاستی پینے کے پانی اور صفائی مشن کے دفتر میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جل نگم (دیہی) کے ایم ڈی ڈاکٹر بلکار سنگھ اور ریاستی پینے کے پانی اور صفائی مشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برج راج سنگھ یادو بھی موجود تھے۔

Published: undefined

محکمہ کے حکام کے مطابق جالون اور جھانسی میں کام کرنے والی بی جی سی سی کمپنی پر پائپ بچھانے کے بعد سڑک کی مرمت میں لاپرواہی برتنے پر ایک فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ وارانسی اور الہ آباد میں ایل این ٹی پر ایک فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ مظفر نگر اور مہاراج گنج میں جے ایم سی لکشمی پر ایک فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بی ایس اے انفرا پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

جائزہ میٹنگ کے دوران پرنسپل سکریٹری نے سڑک کی مرمت میں لاپرواہی کرنے والی ایجنسیوں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دیں اور اس کی کمان جل نگم (دیہی) کے ایم ڈی ڈاکٹر بلکار سنگھ کو سونپ دی۔ پرنسپل سکریٹری نے کاموں کی نگرانی اور اطلاع دینے کے لئے تعینات ٹی پی آئی ایجنسی سینسس کے دو افسران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

سڑک کی مرمت میں لاپرواہی برتنے والے کشی نگر کے چار جونیر انجینئروں کو برخاست کر دیا جائے گا۔ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف تادیبی کارروائی کے ساتھ ساتھ 6 کنٹریکٹ انجینئرز کے تبادلے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined