قومی خبریں

نیٹ پیپر لیک: سی بی آئی نے مزید 2 ملزمان کو لیا حراست میں، اب تک 13 گرفتار

3 مئی کو منعقدہ نیٹ-یوجی امتحان پیپر لیک ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب 21 جون کو دوبارہ امتحان ہوگا، جس میں 22 لاکھ امیدوار شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

نیٹ-یو جی 2026 پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں لاتور کے ڈاکٹر منوج شرور بھی شامل ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق ڈاکٹر منوج شرور نے 3 طلبہ کو کیمسٹری کا لیک پیپر دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان میں ایک ملزم کوچنگ سنٹر کے مالک کا بیٹا بھی شامل بتایا گیا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ پیپر ملزم پی وی کلکرنی سے حاصل کیے گئے تھے۔ جبکہ دوسرا گرفتار ملزم تیجس ہرشد کمار شاہ ہے۔ تیجس پونے کے ڈاکٹر ابھنگ پربھو میڈیکل اکادمی (اے پی ایم اے) میں فزکس کا استاذ ہے۔ الزام ہے کہ اس نے گرفتار ملزم منیشا حولدار سے نیٹ-یوجی 2026 کے لیک فزکس کے سوالات حاصل کیے تھے۔

Published: undefined

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے منیشا حولدار کو 6 دن کی سی بی آئی کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ وہ 30 مئی تک کسٹڈی میں رہے گی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ منیشا نے فزکس کا پیپر لیک کیا اور اسے لوگوں تک پہنچایا۔ سی بی آئی نے عدالت سے شریک ملزمان سے آمنا سامنا کرانے اور معاملے سے منسلک دوسروے لوگوں کی شناخت کرنے کے لیے منیشا کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں پیر (25 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ اس دوران عدالت نے این ٹی اے کو پھٹکار لگائی۔ ساتھ ہی اسے مرکز اور سی بی آئی کو نوٹس بھیجا۔ عدالت نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ ایجنسی نے ماضی سے کوئی سبق نہیں لیا۔ عدالت نے مرکزی حکومت، این ٹی اے اور سی بی آئی سے اس معاملے میں جواب طلب کیا ہے۔ معاملے پر اگلی سماعت 29 مئی کو ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نیٹ یوجی ری-ایگزام (دوبارہ امتحان) 21 جون 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے بہار، پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں نے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 مئی کو منعقدہ نیٹ-یوجی امتحان پیپر لیک ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب 21 جون کو دوبارہ امتحان ہوگا، جس میں 22 لاکھ امیدوار شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined