قومی خبریں

بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کی ضرورت: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔

Published: undefined

بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹنٹوں نے اہلخانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’دو جانیں ان کے اہلخانہ کی کاوشوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کے بدولت بچ گئیں‘۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’اس نوعیت کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہنی چاہئے تاکہ ملی ٹنسی کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined