قومی خبریں

مشنری سوچ رکھنے والوں پر زیادہ اعتماد کی ضرورت: مایاوتی

مایاوتی نے پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں مشنری سوچ والوں پر زیادہ اعتماد کرنے کی تاکید کی، تاکہ سخت مفاد پرستی، دھوکہ دہی و بکاؤ سوچ رکھنے والے لوگوں کو پارٹی و تحریک کے ساتھ تھوڑی نجات مل سکے۔

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشنری سوچ والوں پر اعتماد کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں تبدیل اقتدار و سیاسی عدم استحکام کا ماحول ہے اور مال و زر اور طاقت کا گندا کھیل جاری ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے اتوار کو گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک، کیرل، تمل ناڈو میں پارٹی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشنری سوچ والوں پر زیادہ اعتماد کرنے کی تاکید کی، تاکہ سخت مفاد پرستی، دھوکہ دہی و بکاؤ سوچ رکھنے والے لوگوں کو پارٹی و تحریک کے ساتھ تھوڑی نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے یہ مسئلہ ہر پارٹی میں پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہی ملک کے مختلف ریاستوں میں تختہ پلٹ و سیاسی عدم استحکام کا ماحول ہے اور دھن۔بل کا گندا کھیل جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سیاست میں سخت مفاد پرستی، ذات۔ پات، فرقہ واریت و جرائم پیشہ افراد وغیرہ کا بول بالا ہے۔ لوگوں کے لئے بی ایس پی کے خود اعتمادی اور عزت نفس کی تحریک ہی واحد متبادل بچی ہے۔ یوپی، مہاراشٹرا، گجرات میں تو اس کی سب سے زیادہ و خاص ضرورت نظر آتی ہے تاکہ آئینی اقدار، قانون کے راج کی صحیح معنوں میں تحفظ کیا جاسکے۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے واقعات اس بات کے گواہ ہیں کہ ملک کی سیاست و حکومت و انتظامیہ میں بہوجن سماج میں سے خاص کر دلتوں، پسماندہ طبقات و مذہبی اقلیتوں کے لوگوں کی اجتماعی طور پر جس طرح سے ہر سطح پر نظراندازی و استحصال ہوا ہے تو ایسے سخت بحران کے دور میں بی ایس پی ہی استحصال زدہ طبقات کی واحد سہارا بن کر ابھری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined