قومی خبریں

رکشا بندھن کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں گے این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ: وزیر اعظم مودی

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کے مشن کے تحت پیر کی رات ارکان پارلیمنٹ کے دوسرے کلسٹر کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مشورہ دیا

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے اور انہیں حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بھائیوں اور بہنوں کے تہوار رکشا بندھ کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں اور ان سے بات چیت کریں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کے مشن کے تحت پیر کی رات ارکان پارلیمنٹ کے دوسرے کلسٹر کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مشورہ دیا۔

وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اڈیشہ سے آنے والے این ڈی اے اتحاد کے 41 ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین طلاق پر پابندی لگا دی، جس سے مسلم خواتین میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔ یہ حکومت کا ایک بڑا فیصلہ تھا جو مسلم خواتین کے مفاد میں لیا گیا تھا اور ارکان پارلیمنٹ کو رکشا بندھن کے تہوار پر ان خواتین تک پہنچنے کے لیے بڑے پروگراموں کا اہتمام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ مہم کے تحت ووٹ کی فکر کیے بغیر پارٹی لیڈروں کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے کی مسلسل ہدایت دے رہے ہیں۔ بی جے پی کا اقلیتی اور مہیلا مورچہ بھی اس سلسلے میں مختلف مہم چلا رہا ہے۔

Published: undefined

راکھی کے تہوار کے حوالے سے دونوں محاذوں نے کئی پروگراموں کا خاکہ تیار کیا ہے۔ ایسے میں اب وزیر اعظم مودی کی طرف سے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کو دی گئی اس ہدایت کے بعد مانا جا رہا ہے کہ پارٹی جلد ہی راکھی کے تہوار کے حوالے سے بڑے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined