قومی خبریں

مہاراشٹر: این سی پی رہنما ادیئن راجے بھوسلے بی جے پی میں شامل

بھوسلے ستارا نشست سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ تھے، انہوں نے آج ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو ہفتہ کے روز تب بڑا جھٹکا لگا جب اس کے لیڈر اور چھترپتی شیواجی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ادیئن راجے بھوسلے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دامن تھام لیا۔

Published: undefined

بھوسلے ہفتہ کی صبح بی جے پی صدر امت شاہ کے گھر پر منعقد پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر بی جے پی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جے پی نڈا اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے علاوہ دوسرے لیڈرز بھی موجود تھے۔ مہاراشٹر میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

بھوسلے ستارا نشست سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے آج ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’آج شیو چھترپتی، جنہوں نے اپنے ملک اور دھرم کے لئے مشکل سے مشکل وقت میں ایک بہت بڑی نظریاتی تحریک شروع کی اور جدوجہد کرکے سوراج قائم کیا، ان کی اولاد ادیئن راجے جی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ میں بی جے پی کے کروڑوں کارکنوں کی جانب سے ان کا دل سے استقبال کرتا ہوں‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر سے جو نتائج آئے تھے، اس سے بھی اچھے نتائج اسمبلی انتخابات میں آئیں گے۔ مہاراشٹر کا کھویا ہوا وقار لوٹانے کا کام دیویندر فڑنویس جی کی سرکار نے کیا ہے۔ مہاراشٹر کے عوام مودی جی کے ساتھ 2014 سے ہی دل کے ساتھ جڑے اور 2019 میں بھی اس کو دوہرایا گیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار اسمبلی میں بی جے پی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر ابھرے گی اور ہمارا اتحاد تین چوتھائی سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گا‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined